اوورسیز پاکستانیز
مجاہد خان کا فواد چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ ،کامیابی پر مبارکباد
تحریک انصاف امریکہ کے سرگرم سپورٹر اٹارنی مجاہد خان ، فواد چوہدری کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے خصوصی طور پر پاکستان گئے
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت ، تحریک انصاف کے سرگرم سپورٹر اٹارنی مجاہد خان نے اپنے قریبی دوست فواد چوہدری کی جہلم میں انتخابی مہم میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ ملکر الیکشن کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد جشن فتح بھی منایا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ فواد چوہدری اور تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ملک سیاسی طور پر تقسیم ہوا ، اب تمام سیاسی قیادت کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔