اوورسیز پاکستانیزپاکستان

کشمیر میں سیاحت اور ہائیڈرو شعبے میںسرمائیہ کاری کریں، بیرسٹر سلطان محمود

بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کے لئے آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈرو اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،بیرسٹر سلطان محمود

میر پور (اردو نیوز) صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالامال ہے اور یہاں پر سیاحت، ہائیڈرو اور دیگر شعبوں میں بڑا پوٹینشل ہے لہذا سرمایہ کار یہاں پر بلا جھجک سرمایہ کاری کریں آزادکشمیر حکومت انہیں ہر طرح سے تعاون، معاونت اور سہولیات فراہم کرے گی۔ بالخصوص بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کے لئے آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈرو اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ حکومت آزادکشمیر انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں ترکش بزنس فورم کے وفد سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وفد کی قیادت حسینی نصرنے کی جبکہ وفد میں گوکمن آئیلڈز، تگبا کوکیتاس، منکسی حیفا، ذیشان الطاف لوہیا، ہشام گلریز اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ترکش بزنس فورم کے وفد نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے دورے کے اغراض و مقاصد اور آزادکشمیر میں تجارت اور سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے اپنی دلچسپی کے اظہار کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر صد ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکش بزنس فورم کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ لوگ آزادکشمیر میں تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں اس سلسلے میں حکومت آپ کی پوری معاونت، مدد اور سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ترکش بزنس فورم کے وفد نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ترکی کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر تے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی ترکی کا دورہ کریں گے۔

Urdu News, Urdu News USA, Barrister Sultan Mahmood Chaudhry

Related Articles

Back to top button