بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کا آفیسرعدید فیاض شہید کے اہل خانہ اور پولیس کمیونٹی سے اظہار تعزیت

پولیس آفیسر عدید فیاض کے اہل خانہ اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی اور پولیس کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں

نیویارک پ ر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرورچوہدری نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد امریکی پولیس آفیسر عدید فیاض کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم آفیسر عدید فیاض کے والد صداقت فیاض اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ سرور چوہدری نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آفیسر عدید فیاض کے درجات بلند فرمائیں ۔
سرور چوہدری نے مسلم آفیسرز سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ڈپٹی انسپکٹرعدیل رانا اور پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے پریذیڈنٹ ڈیٹیکتو روحیل خالد میت پاکستانی اور مسلم امریکن پولیس و لاءانفورسمنٹ آفیسرز سے بھی آفیسر عدید فیاض کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب پولیس کمیونٹی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
سرور چوہدری نے کہا کہ ہم مئیر نیویارک ایرک ایڈمز اور پولیس کمشنر کیشنٹ سیویل سمیت سٹی انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے آفیسر عدید کے فیونرل کو سرکاری فیونرل کا درجہ دیااور انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا ۔

Related Articles

Back to top button