اوورسیز پاکستانیز

سانحہ کینیڈا ، شاہ محمود قریشی سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

کینیڈین ہائی کمشنر نے اس المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، کینیڈین حکومت کی جانب سے، اس واقعہ میں مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی

اسلام آباد ( احسن ظہیر سے ) کینیڈا میں پاکستانی نژاد کینیڈین فیملی کے چار ارکان کو چہل قدمی کے دوران دہشت گردی کے ایک واقعہ میں ٹرک تلے کچلے جانے کے سانحہ کے بعد اسلام آباد میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمورنے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کی ۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
کینیڈین ہائی کمشنر سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والا المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل، اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئے نفرت آمیز واقعات، اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور میں، بطور وزیر خارجہ بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھاتے آ رہے ہیں۔ اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے اس المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، کینیڈین حکومت کی جانب سے، اس واقعہ میں مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی
کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو اس افسوس ناک واقعہ کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وزیر اعظم روب فورڈ آف اونٹوریو(Premier Rob Ford of Ontario) کے مذمتی بیانات سے بھی آگاہ کیا۔

Canadian High Commissioner calls on Shah Mahmood Qureshi

Related Articles

Back to top button