پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں بس حادثے میں شدید زخمی ہونیوالا پاکستانی اوبر ڈرائیو افتخار یعقوب چل بسا

افتخار یعقوب لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے پر کلٹی کھا کر سامنے آنے والی شٹل بس سے ٹکرانے سے شدید زخمی ہو ا، زندگی کی بازی ہار گیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کی لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے پر سوموار،30جون کی رات ہونے والے شٹل بس حادثے میں شدید زخمی ہونے والا پاکستانی امریکن اوبر ڈرائیو افتخار یعقوب ہسپتال میں ایک ہفتہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ ، 8جولائی کو انتقال کر گیا ۔ بس حادثے میں افتخار یعقوب سے قبل پہلے ہی بس ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ اب اس حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔
افتخار یعقوب مرحوم کی نماز جنازہ 9جولائی کو دوپہر ڈیڑھ بجے اسلامک سوسائٹی آف سنٹل جرسی ، واقع روٹ ون ساو¿تھ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں نیوجرسی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
افتخار یعقوب کے بارے میں ان کے ایک قریبی جاننے والے حسنات واسطی کا کہنا ہے کہ افتخار یعقوب ، گذشتہ تیس سے زائد سالوں سے امریکہ میں مقیم ہے ، اس کے تین بچے ہیں اور اس کا تعلق گجرات سے ہے ۔کرکٹ ان کا پسندیدہ کھیل تھا ۔ افتخار یعقوب کی وفات پر کمیونٹی نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کوینز، نیویارک میں شٹل بس کا حادثہ رات تقریباً بارہ بجے کے قریب پیش آیا جب ایئرپورٹ سے مسافروں کو لے جانے والی شٹل بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس بیچ کی رکاوٹ (میڈین) سے ٹکرا کر مخالف سمت میں جا پہنچی اور مزید دو گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ بس الٹ کر جب لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے کی دوسری جانب سے گئی تو وہاں پر پاکستانی امریکن اوبر ڈرائیور افتخار یعقوب ، اپنی گاڑی میں جا رہا تھا، اس دوران اچانک غیر متوقع طور پر ہائی کے الٹی جانب سے بس الٹ کر اس کی گاڑی سے آ ٹکرائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اس حادثے میں بس ڈرائیور اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بس میں 15 عملے کے ارکان سوار تھے، جن میں دو تھائی فلائٹ اٹینڈنٹس بھی شامل تھے۔ یہ عملہ عمان، اردن سے آنے والی رائل جارڈن ائیر لائینزکی پرواز سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اترا تھا اور ہوٹل کی جانب جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افتخار یعقوب سمیت دیگر زخمیوں کو ایلم پرسٹ ہسپتال کوینز لے جایا گیا جہاں کومے کے دوران ان کا ایک ہفتے تک علاج کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
دریں اثناءمیڈیا کے مطابق بس ڈرائیو ر ریکارڈ پر ماضی میں کم از کم سات گرفتاریاں اور ٹریفک قوانین کی تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں ۔

Pakistani Uber Driver Iftikhar Yaqoob Dies After Being Critically Injured in Long Island Expressway Crash
Iftikhar Yaqoob Succumbs to Injuries After His Vehicle Overturned on LIE and Collided with an Oncoming Shuttle Bus in New York

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ افتخار یعقوب صاحب 7 جولائی 2026 کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

نمازِ جنازہ:
🗓 جمعرات، 9 جولائی 2026
🕜 دوپہر 1:30 بجے
📍 Islamic Society of Central Jersey
4145 Route 1 South & Promenade Blvd
Monmouth Junction, NJ

تدفین:
🕝 دوپہر 2:30 بجے
📍 Greenwood Cemetery
1800 Hamilton Ave
Hamilton Township, NJ

تمام احباب، عزیز و اقارب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم افتخار یعقوب صاحب کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button