خبریںکالم و مضامین

سفیر مسعود خان کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا

مظفر آباد ( اردو نیوز ) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کی ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اٹھانے کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورہ پاکستان کے دوران سفیر مسعود خان نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

اردو نیوز

Related Articles

Back to top button