اوورسیز پاکستانیز

”MillanUS.comکی آن لائن تقریب رشتہ 18جولائی کو ہو گی ، سنگل مسلمانوں کی دلچسپی“

شرکاءکا تعارف، آئس بریکنگ گیمز، لائیو چیٹ اور گروپ سیشن تقریب رشتہ کا حصہ ہونگے ،یہ تقریب رشتہ صرف امریکہ میں رہائش رکھنے والے سنگل مسلمانوں کے لئے ہے، جمال محسن

نیویارک (اردونیوز) امریکہ میں سنگل مسلمانوں کی لائیو تقریب رشتہ منعقد کروانے والی آرگنائزیشن ، MillanUS.comکی ورچوئل تقریب رشتہ کو بے انتہا پذیرائی مل رہی ہے۔وسیع و عریض امریکہ میں پھیلے ہوئے سنگل مسلمان لڑکے اور لڑکیاں اپنے عقیدے میں اپنے میچ کی تلاش کی خاطر امریکہ کے کونے کونے سے رجسٹریشن کروارہے ہیں ۔ ملن یو ایس ڈاٹ کام کی تقریب رشتہ اتوار 18جولائی کو منعقد ہو گی ۔کمیونٹی سنٹر اور مسلم کلب کی عدم موجودگی کے باعث ،سنگل مسلمان لڑکے لڑکیوں کے لئے رشتے ڈھونڈنا ایک مشکل کام رہا ہے اور بالخصوص کورونا وبا کے دوران یہ کام تقریباً نا ممکن ہو گیا۔ملن کی آن لائن میٹری مونئیل نے ، مسلمان نوجوانوں کو امید کی کرن دکھائی ہے اور جوش و خروش سے ملن کی ویب سائٹ MillanUS.comپر اپنی رجسٹریشن کروارہے ہیں ۔تفصیل کے لئے ای میل کریں
info@millanus.comیا فون کریں

(516-206-0490) ۔

ورچوئل میٹری مونئیل کی ابتداءتمام سنگل نوجوانوں کے تعارف سے ہو گی ۔یہ اس پروگرام کا سب سے اہم حصہ ہے جہاں شرکاءانتخاب کرتے ہیں کہ جن لوگو ں پر وہ تقریب کے دوران اپنی توجہ رکھیں گے۔ تعارف کے بعد آئس بریکنگ گیمز کھیلے جائیں گے تاکہ شرکاءایک دوسرے کے ساتھ گھل مل سکیں ۔تقریب میں لڑکے اور لڑکیوں کو چھوٹے گروپ سیشن میں بٹھا کر انہیں گفتگو کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔پوری تقریب کے دوران لائیو چیٹنگ کے ذریعے بات چیت اور رابطہ معلوما ت کا تبادلہ بھی کیا جا سکے گا۔یہ تقریب رشتہ صرف امریکہ میں رہائش رکھنے والے سنگل مسلمانوں کے لئے ہے جن کے پاس کم از کم کالج ڈگری اور عمر 25سے40سال کے درمیان ہو۔

 

Related Articles

Back to top button