ناسا کاؤنٹی الیکشن:محسن شاہ نقوی کا شہریار علی کے اعزاز میں کامیاب فنڈ ریزنگ
Sheharyar Ali's Campaign Gains Momentum at Fundraiser Hosted by Mohsin Shah Naqvi
ناسا کاؤنٹی الیکشن:محسن شاہ نقوی کا شہریار علی کے اعزاز میں کامیاب فنڈ ریزنگ
ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر کے پاکستانی امریکن امریکن امیدوار اٹارنی شہریار علی کی انتخابی مہم کے لئے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و بزنس شخصیت محسن شاہ نقوی کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں اہم شخصیات شریک
فنڈ ریزنگ ڈنر میں چئیرمین چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئے، شہریار علی کو الیکشن میں مکمل تائید و حمایت کا اعلان
ناسا کانٹی کی پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو بھی موقع ملا ہے کہ و ہ تاریخ ساز موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریار علی کو ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر بنائے ، سید محسن شاہ نقوی کا خطاب ، عون نقو ی نے نظامت کی
مجھے اپنے والد اور پوری فیملی سے بہت محبت ہے ، ہمیشہ کوشش کی کہ اپنے والد اور کمیونٹی کے لئے فخر کا باعث بنوں لیکن چاہتا ہوں کہ ایسے کام کروں کہ اپنے بچوں کے لئے بھی فخر کا باعث بنوں ، شہر یار علی
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و بزنس شخصیت سید محسن شاہ نقوی کے زیر اہتمام ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی ( نیویارک ) سے کاؤنٹی لیجسلیٹر کا الیکشن لڑنے والے پاکستانی امریکن امیدوار اٹارنی شہریار علی کے اعزاز میں کامیاب فند ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔محسن شاہ کے ”بیسٹ امریکن ہومز “ کے آفس میں ہونیوالے فنڈ ریزنگ ڈنر میں شہریار علی کے علاوہ ان کے والد اور ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور ایشین امریکن ایڈوائزی بورڈ کے چئیرمین چوہدری اکرم رحمانیہ ، کمیونٹی کی اہم شخصیات ڈاکٹر شہباز خان،سید عون نقوی ، اعجاز شیخ، ڈاکٹر ساجد جاوید، خالد، رفاقت علی ، سید علمدار حسین شاہ ، جسی سنگھ، ملک زمان ، محمد سہیل، ہمایوں صفدر قریشی ، مفتی سجاد مدنی ، سید حمزہ شاہ، ریحان، کلونت ، ڈاکٹر ذاکر، ریحان شاہ ، حسن ، ہرجیت ، نعیم صدیقی المعروف سڈ بھائی، ثانیہ نعیم ، ندیم، فہیم شیخ، محمود، علی، وقاص سمیت دیگر نے شرکت اور فنڈ ریزنگ میں اپنا حصہ ڈالا۔نظامت کے فرائض سید عون نقوی نے ادا کئے اور تقریب کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے ہوا۔
محسن شاہ نقوی نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں ہر کمیونٹی اپنی نمائندگی خود اور موثر اور فعال انداز میں کرنے میں کوشاں ہے۔ ناسا کانٹی کی پاکستانی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو بھی موقع ملا ہے کہ و ہ تاریخ ساز موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریار علی کو ناسا کاؤنٹی لیجسلیٹر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسری کمیونٹیز کی طرح اپنے امیدوار شہریار علی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے ۔محسن شاہ نے کہا کہ شہر یار علی کی کامیابی سے ہماری امیگرنٹ کمیونٹیز کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
شہر یار علی نے خطاب کرتے ہوئے محسن شاہ نقوی اور شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل ریپبلکن پارٹی نے ناسا کاؤنٹی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد قابلیت اور اہلیت کی بنیاد پر اپنی ٹیم منتخب کی ۔ میں کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے ناسا کاؤنٹی میں خدمات انجام دینے کےلئے منتخب کیا۔ پراسیکیوٹر کے طور پر میں نے اپنا ہر ممکن کردار اداکیا اور کاؤنٹی کو بڑے کیسوں میں کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
شہریار علی کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد ( چوہدری اکرم) کی وجہ سے آگے بڑھنے کے مواقع ملے ۔ مجھے اپنے والد اور پوری فیملی سے بہت محبت ہے ۔ میری ہمیشہ کوشش ہے کہ میں اپنے والد اور کمیونٹی کے لئے فخر کا باعث بنوں لیکن میں یہ بھی یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ایسے کام کروں کہ اپنے بچوں کے لئے بھی فخر کا باعث بنوں ۔
شہریار علی کا کہنا تھا کہ میری ریپبلکن پارٹی جوائن کرنے کی بنیادی وجہ یہ بنی کہ میں اس پارٹی کو اپنی اقدار بالخصوص بچوں کی پرورش کے حوالے ہم سب کی سوچ کے قریب سمجھتا ہوں ۔ شہریار علی نے کہا کہ چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ناسا کاؤنٹی کی پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کا کردار بہت اہم ہوگا۔ جو ویلی سٹریم جیت جائیگا وہی اگلا کاو¿نٹی لیجسلیٹر ہوگا۔ ہم گذشتہ الیکشن میں بھی ویلی سٹریم میں کامیابی حاصل کی اور اس الیکشن میں بڑی کامیابی کو اپنے نام کرنا ہے ۔
شہریار علی نے کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور قطع نظر کہ ان کا تعلق ریپبلکن یا ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے ، میری کامیابی کو یقینی بنائیں۔ میں یقین دلاتا ہوں میں میری کامیابی ، ہماری کامیابی ہوگی ۔
چوہدری اکرم رحمانیہ نے محسن شاہ سمیت تمام شرکاءکاشکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر یار علی کی کامیابی سے ہماری کمیونٹی بالخصوص جواں سال ارکان کے منتخب اور اہم ایوانوں کے لئے دروازے کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ناسا کاو¿نٹی میں ہر رو ز ہماری کمیونٹی میں اضافہ ہو رہا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی نمائندگی خود کریں ۔
تقریب سے خطاب کے دوران سجاد مدنی ، عون نقوی ، نعیم صدیقی سڈ، رفاقت حسین ، محمد سہیل، ریحان بھائی، محمد وقاص، سید علمدار حسین شاہ اور جسی سنگھ نے شہریار علی کو اپنی مکمل تائید و حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے لئے ، اپنے بچوں کے لئے اور اپنی آنیوالی نسلوں کے لئے انتخابی عمل میں اپنا مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے آخر میں محسن شاہ نقوی کی جانب سے شرکاءکے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔
Sheharyar Ali’s Campaign Gains Momentum at Fundraiser Hosted by Mohsin Shah Naqvi



