پاکستان

پاکستانی امریکن فارماسسٹ ناصر محمود کے لئے فارمیسی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

فارماسسٹ ناصر محمود کی فارمیسی کے شعبے میں طویل خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ” کیلون جے انتھونی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ “ سے نوازا گیا ہے

ناصر محمود کو یہ ایوارڈ،امریکہ میں فارماسسٹس کی بڑی اور نمائندہ تنظیم ”نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “(NCPA) کے سالانہ کنونشن میں دیا گیا جو کہ کورونا وبا کی وجہ سے ”ورچوئل “ منعقد ہوا
”نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “(NCPA) کے پریذیڈنٹ برائم کاس ویل کا فارماسسٹ ناصر محمود کی خدمات کو خراج تحسین ، ریجن اور انڈیپنڈنٹ فارمیسی کے لئے سرمائیہ قراردےدیا
ناصر محمود ۔ اپنے کیرئیر میں شروع سے ہی ’نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “ میں سرگرم عمل رہے ہیں ۔وہ ”فارماسسٹس سوسائٹی آف دی سٹیٹ آف نیویارک “کے سابق صدر رہے ہیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف فارماسسٹ ناصر محمود کی فارمیسی کے شعبے میں طویل خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (” کیلون جے انتھونی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ “)سے نوازا گیا ہے ۔ فارماسسٹ ناصر محمود کو یہ ایوارڈ،امریکہ میں فارماسسٹس کی بڑی اور نمائندہ تنظیم ”نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “(NCPA) کی جانب سے پیش کیا گیا ہے ۔ کوورونا وائرس وبا ی وجہ سے ا س سال ”نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “ کا سالانہ کنونشن ، آن لائن (ورچوئل) منعقد ہوا جس میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ناصر محمود پائن پلین فارمیسی کے مالک اور نیویارک کے رہائشی ہیں ۔
”نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “ کی جانب سے ” کیلون جے انتھونی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ “ ان فارماسسٹس کو دیا جاتا ہے کہ جنہوں نے فارمیسی کے پروفیشن میں نمایاں خدمات انجام دی ہوں اور اس پروفیشن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہو۔
”نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “(NCPA) کے پریذیڈنٹ برائم کاس ویل نے فارماسسٹ ناصر محمود کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر محمود کی مریضوں کی خدمت کے لئے لگن، فارمیسی کے شعبے کی آرگنائزیشن کے لئے خدمات اور قیادت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ انڈیپنڈنٹ فارمیسی اور اپنے ریجن کے لئے ایک سرمائیہ ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ناصر محمود کی خدمات کے نہ صرف نہایت ہی قابل قدر اثرات مرتب ہوئے ہیں بلکہ وہ ایک مثال ہیں کہ کیسے انڈیپنڈنٹ فارماسسٹس دن رات محنت اور کام کرکے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ہم نہ صرف ناصر محمود کی خدمات کو سراہتے ہیں بلکہ یہ اعلان بھی کرتے ہیں کہ ان کی خدمات کے پیش نظر اس سال انہیں ” کیلون جے انتھونی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ “سے نواز ا جا رہا ہے۔
ناصر محمود پائن پلین کے علاقے میں 1989سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔وہ اپنے کیرئیر میں شروع سے ہی ’نیشنل کمیونٹی فارماسسٹس ایسوسی ایشن “ میں سرگرم عمل رہے ہیں ۔ناصر محمود ”فارماسسٹس سوسائٹی آف دی سٹیٹ آف نیویارک “(PSSNY) کے سابق صدر اور بورڈ کے چئیرمین بھی رہے ہیں ۔
سال 2008-09کے دوران ”فارماسسٹس سوسائٹی آف دی سٹیٹ آف نیویارک “ کے پریذیڈنٹ کی حیثیت سے ناصر محمود نے نیویارک کے قانون ساز اداروں سے فارماسسٹس کو بطور انفلوئنزا اور نمونیا کے ”امیونائزر“ کے طور پر کام کرنے کے سلسلے میں قانون سازی کروانے میں کلیدی کردارادا کیا تھا۔
ناصر محمود نے ڈچز کاو¿نٹی میں نہ صرف ”امیو نائزیشن کلینکس“ میں سرگرم کردار ادا کیا بلکہ پائن پلینز میں ہیلتھ فئیرز اور سکریننگ کلینک بھی منعقد کئے ۔انہوں نے نیویارک بورڈ آف فارمیسی میں خدمات انجام دیں ۔ناصر محمود نے پائن پلین ہیلتھ ایڈوائزی کونسل ، پائن پلین لائن کلب ، ڈچز کاو¿نٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈچز کمیونٹی ایکشن اور کولمبیا کاو¿نٹی ہیلتھ کنسورشیم میں بھی خدمات انجام دیں اور ضرور ت مند لوگوں کی مدد کی ۔

Related Articles

Back to top button