پاکستانبین الاقوامی

مئیر نیویارک ظہران ممدانی نے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ارکان اسمبلی کو ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر کھجوریں پیش کر دیں

نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ بجٹ اجلاس کے موقع پر مئیر ظہران ممدانی نے شرکت کے موقع پر قانون سازوں کو ماہ رمضان کی آمد کے حوالے سے کھجوریں پیش کیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹیٹ کے ریاستی دارالحکومت البنی میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ بجٹ اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مئیر ممدانی نے سب کو اس وقت حیران کر دیا کہ جب انہوں نے اچانک اپنے ہاتھ میں کھجوروں کا باکس پکڑا اور اجلاس کے شرکاءکو کھجوریں پیش کرنا شروع دیں اور ارکان کو بتایا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے ۔ اس خوشی میں انہوں نے ریاستی ایوانوں کے ارکان کو کھجوریں پیش کیں ۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی ، نیویارک سٹی کے مئیر بننے سے قبل نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں ۔ وہ دو بار نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر رہے ۔ واضح رہے کہ نیویارک سٹی میں ایک ملین سے زائد مسلم امریکن آباد ہیں جو کہ ماہ رمضان ، عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔ نیویارک سٹیٹ میں بڑی تعداد میں مساجد آباد ہیں ۔
نیویارک سٹیٹ میں سابق مئیر ایرک ایڈمز کے دور سے مساجد کو اجازت ہے کہ وہ ماہ رمضان کے دوران لاو¿ڈ سپیکر پر نماز مغرب کے موقع پر اذان دے سکتے ہیں ۔

Mayor Zohran Mamdani Presents Dates to NY State Lawmakers Ahead of Ramadan at Joint Budget Session

ظہران ممدانی ، ظوہران ممدانی ، زہران ممدانی ، زوہران ممدانی ، اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button