بین الاقوامی

نیا سال ، نئے چیلنج

نیا سال 2020کا سورج امریکہ ، پاکستان ، بھارت، برطانیہ ، یورپ ، مشرق وسطیٰ کےلئے نئے چیلنج لے کر طلوع ہوا ہے

نومبر میں صدارتی الیکشن ہونگے ،موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کےلئے میدان میں اتریں گے جبکہ ان کے مقابلے میں کون ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدواربنے گا، اس کا فیصلہ آنیوالے والے مہینوں میں ہوگا
پاکستان میں چھ ووٹوں کی اکثریت سے قائم پاکستان تحریک انصا ف کے چئیرمین عمران خان کی حکومت کو جہاں ایک طرف اپنی انتخابی ایجنڈے کی تکمیل ہے وہاں حکومت قائم رکھنے کا چیلنج بھی ہوگا
نریندر مودی ، مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے چکر میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھے اور اپنے ہی ملک میں سٹیزن شب ایکٹ سمیت ایسے اقدام کئے کہ خود اپنے ہی دور کو افراتفری کا شکار بنا کر رکھ دیا ہے جو کہ ان کےلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے
برطانیہ اور یورپ میں سب سے بڑا چیلنج برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی اور فیصلے کے اثرات اور مستقبل کے یورپ برطانیہ تعلقات بنیں گے، دوبار ہ برسر اقتدارآنے والے برطانوی وزیر اعظم جانسن کےلئے سال کی شروعات چیلنجوں سے ہو گی
افغانستان اور مشرق وسطیٰ کو جہاں خارجی محاذ پر ایک دہائی سے زائد وقت سے چیلنجز تھے، وہاں اب انہیں گذشتہ سال سے چلے آنے والے داخلی چیلنجوں کا زیادہ توجہ سے مقابلہ کرنا ہوگاجو حالات کے بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں
سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے لئے بھی سال 2020چیلنجز والا سال ثابت ہوگا، دونوں کا گذشتہ سالوں کے چیلنجوں کا اس سال بھی مقابلہ کرنا ہوگا

نیویارک (اردو نیوز ) نیا سال 2020کا سورج امریکہ ، پاکستان ، بھارت، برطانیہ ، یورپ ، مشرق وسطیٰ کے لئے نئے چیلنج لے کر طلوع ہوا ہے ۔ امریکہ میں یہ سال صدارتی الیکشن کا سال ہے ۔ سال کے آخر میں نومبر میں صدارتی الیکشن ہونگے جس میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کےلئے میدان میں اتریں گے جبکہ ان کے مقابلے میں کون ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی امیدواربنے گا، اس کا فیصلہ آنیوالے والے مہینوں میں ہوگا۔ پاکستان میں چھ ووٹوں کی اکثریت سے قائم پاکستان تحریک انصا ف کے چئیرمین عمران خان کی حکومت کو جہاں ایک طرف اپنی انتخابی ایجنڈے کی تکمیل ہے وہاں حکومت قائم رکھنے کا چیلنج بھی ہوگا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے چکر میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھے اور اپنے ہی ملک میں سٹیزن شب ایکٹ سمیت ایسے اقدام کئے کہ خود اپنے ہی دور کو افراتفری کا شکار بنا کر رکھ دیا ہے جو کہ ان کےلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ

برطانیہ اور یورپ میں سب سے بڑا چیلنج برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی اور علیحدگی کے بعد فیصلے کے اثرات اور مستقبل کے یورپ برطانیہ تعلقات بنیں گے ۔اکثریت سے دوبار ہ برسر اقتدارآنے والے برطانوی وزیر اعظم جانسن کےلئے سال کی شروعات چیلنجوں سے ہو گی ۔
افغانستان اور مشرق وسطیٰ کو جہاں خارجی محاذ پر ایک دہائی سے زائد وقت سے چیلنجز تھے، وہاں اب انہیں گذشتہ سال سے چلے آنے والے داخلی چیلنجوں کا زیادہ توجہ سے مقابلہ کرنا ہوگاجو حالات کے بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں ۔
پاکستان کے سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے لئے بھی سال 2020چیلنجز والا سال ثابت ہوگا، دونوں کا گذشتہ سالوں کے چیلنجوں کا اس سال بھی مقابلہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پھر راج کریگا بورس جانسن ، برطانوی الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کامیاب

New Year 2020 and New Challenges

Related Articles

Back to top button