صدر ٹرمپ امریکی ریاست نیوجرسی کے گورنر کے ریپبلکن امیدوار جیک چٹاریلی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
Trump Joins NJ GOP Candidate Jack Ciattarelli in Rally Ahead of Early Voting, Nov 4 Election
صدر ٹرمپ امریکی ریاست نیوجرسی کے گورنر کے ریپبلکن امیدوار جیک چٹاریلی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
صدر ٹرمپ، نیوجرسی میں گورنر کے الیکشن کے سلسلے میں 25اکتوبر کو شروع ہونے والی قبل از وقت ووٹنگ سے ایک دن پہلے نیوجرسی میں چٹا ریلی کی انتخابی مہم چلائیں گے
نیوجرسی میں جہاں ڈیموکریٹ گورنر ہے ، میں ریپبلکن پارٹی کی گورنر کے عہدے پر نظریں ہیں اور صدر ٹرمپ اس الیکشن میں ذاتی دلچسپی لے کر ریپبلکن کی کامیابی چاہتے ہیں
نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست نیوجرسی میں گورنر کے ریپبلکن امیدوار جیک چٹاریلی کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ صدر ٹرمپ 24 اکتوبر بروز جمعہ شام 7 بجے ایک ٹیلی ریلی سے خطاب کریں گے، جو نیوجرسی میں قبل از وقت ووٹنگ کے آغاز سے ایک دن قبل منعقد کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے نیوجرسی کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں تبدیلی کے لیے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “اس الیکشن کی اہمیت بہت زیادہ ہے، اور 4 نومبر کو ہم ایک مضبوط پیغام دیں گے کہ نیوجرسی تبدیلی کے لیے تیار ہے۔”
یہ بھی پڑھیں : نیویارک سٹی میں فوجی دستے اور نیشنل گارڈز تعینات نہ کریں ، صدر ٹرمپ کو مئیر اور سپیکر نیویارک سمیت قائدین کا پیغام
نیوجرسی، جہاں فی الحال ڈیموکریٹ گورنر برسرِ اقتدار ہیں، میں ریپبلکن پارٹی اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی شمولیت کو ریپبلکن کی کامیابی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
چٹاریلی کی مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ریلی ریپبلکن ووٹروں کو متحرک کرنے اور نیوجرسی میں سیاسی جوش پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
Trump Joins NJ GOP Candidate Jack Ciattarelli in Rally Ahead of Early Voting, Nov 4 Election



