پاکستان سمیت 75ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کے اجراءکا تعطل کا عمل شروع
جن ممالک کے امیگرنٹ ویزہ پراسیسنگ معطل کی گئی ہیں، ان میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، مصر، نائجیریا، برازیل، کولمبیا اور صومالیہ سمیت 75 ممالک شامل ہیں
واشنگٹن ڈی سی( اردونیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے باقاعدہ طور پر 21 جنوری 2026 سے دنیا کے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے تمام اقسام کے امیگرنٹ ویزوں (گرین کارڈ ویزا) کے اجراءکو غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا ہے۔اس پالیسی پر عملدرامد شروع ہو گیا ہے ۔اس اہم فیصلے کی کلیدی تفصیلات درج ذیل ہیں:پابندی کا مقصد: اس نئی پالیسی کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ امریکہ آنے والے تارکین وطن مالی طور پر خود کفیل ہوں اور وہ امریکی حکومت پر بوجھ(پبلک چارج)نہ بنیں۔متاثرہ ممالک: اس فہرست میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، مصر، نائجیریا، برازیل، کولمبیا اور صومالیہ سمیت 75 ممالک شامل ہیں۔امریکی سفارت خانے ان ممالک کے شہریوں کے انٹرویو جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن پابندی کے خاتمے تک حتمی ویزہ اسٹیمپ نہیں کیا جائے گا۔
کون سے ویزے اس سے مستثنیٰ ہیں؟سیاحتی (بی ون ، بی ٹو)، طلباء(ایف ون) اور عارضی ورک ویزے (ایچ ون بی) اس پابندی سے متاثر نہیں ہوں گے، تاہم ان کی جانچ پڑتال سخت کر دی گئی ہے۔جن افراد کے پاس 21 جنوری 2026 سے پہلے کے جاری شدہ ویزے موجود ہیں، وہ کارآمد رہیں گے۔امریکہ میں مقیم افراد: جو لوگ پہلے سے امریکہ میں موجود ہیں اور اپنے اسٹیٹس کی تبدیلی کے لیے درخواست دے رہے ہیں، ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔
Process Begins to Suspend Issuance of Immigrant Visas for 75 Countries, Including Pakistan



