مئیر نیویارک زوہران ممدانی کے دست راست اٹارنی علی نجمی کا لاءپریکٹس جاری رکھنے اور سٹی انتظامیہ جوائن نہ کرنے کا اعلان
علی نجمی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر منتخب مئیر ممدانی کی جانب سے سٹی انتظامیہ میں چیف قونصل سمیت دیگر تعیناتیوں کا خیر مقدم کیا اورمسٹرکہا کہ وہ اپنی لاءپریکٹس جاری رکھیں گے
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) اٹارنی علی نجمی جن کا نیویارک سٹی کے منتخب مئیر زوہران ممدانی اپنی تقاریر میں بار بار ذکر کرتے ہیں اور علی نجمی جس کی سٹی کونسل کے لئے انتخابی مہم میں خود زوہران ممدانی نے کام کیا، اُس علی نجمی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی لاءپریکٹس جاری رکھیں گے اور منتخب مئیر زوہران ممدانی کی سٹی انتطامیہ کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
علی نجمی ، زوہران ممدانی کی ٹرانزیشن ٹیم میں بطور لیڈ قونصل کے طور پر کردار ادا کررہے تھے ۔ علی نجمی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر منتخب مئیر ممدانی کی جانب سے سٹی انتظامیہ میں چیف قونصل سمیت دیگر تعیناتیوں کا خیر مقدم کیا ، مقرر ہونیوالے حکام کو مبارکباد دی اورمسٹر ممدانی کے لئے اپنی پرخلوص تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی لاءپریکٹس جاری رکھیں گے ۔
علی نجمی کا شمار ، زوہران ممدانی کے قریبی ساتھیوں اور فیملی فرینڈز میں ہوتا ہے ۔



