پاکستان

بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست

بھارت میں شائقین کرکٹ کا بھارتی ٹیم کی دوسری مسلسل شکست پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے

" "

دوبئی(اردونیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کو دوبئی میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بعد نیوز ی لینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ بھارتی بلے باز ، نیوزی لینڈ کے باو¿لرز کی دھواں دھار باو¿لنگ کا مقابلہ نہیں کر سکے اور یکے بعد دیگرے پیولین کو لوٹتے گئے اور بیس اوورسیز ٰمیں ٹیم ایک سو دس سکور بنا پائی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز کا ہدف حاصل کرلیا اور بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات محدود ہو گئے ہیں ۔ بھارت میں شائقین کرکٹ کا بھارتی ٹیم کی دوسری مسلسل شکست پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔

" "

#T20

Related Articles

Back to top button