بین الاقوامیامیگریشن نیوز

مئیر نیویارک ایڈمز کا گورنر ہوکل کے ہمراہ ساڑھے3ارب کے بروکلین میرین ٹرمینل پراجیکٹ کا اعلان

Mayor Adams Approves $3.5 Billion Brooklyn Marine Terminal Redevelopment, a Historic NYC Project

مئیر نیویارک ایڈمز کا گورنر ہوکل کے ہمراہ ساڑھے3ارب کے بروکلین میرین ٹرمینل پراجیکٹ کا اعلان
بروکلین میرین ٹرمینل منصوبے کے تحت جدید پورٹ، 6,000 نئے گھروں کی تعمیر، 28 ایکڑ نیا اوپن اسپیس، صنعتی اسپیس، ثقافتی اور کمیونٹی سہولیات اقدامات شامل ہیں

نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، گورنر کیتھی ہوکل، کانگریس مین ڈین گولڈمین اور اسٹیٹ سینیٹر اینڈریو گونارڈیس نے بروکلین میرین ٹرمینل کی تعمیر نوے ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 3.5 بلین ڈالر کی لاگت سے پرانا ٹرمینل جدید آل،الیکٹرک میرین پورٹ میں تبدیل ہوگا۔اس منصوبے کے تحت 60 ایکڑ پر مشتمل جدید پورٹ، 6,000 نئے گھروں کی تعمیر، 28 ایکڑ نیا اوپن اسپیس، 2,75,000 مربع فٹ صنعتی اسپیس، ثقافتی اور کمیونٹی سہولیات، اور جدید ریزیلینسی اقدامات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ خطے میں 37 ہزار عارضی تعمیراتی ملازمتیں اور 2 ہزار مستقل روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، جبکہ مجموعی طور پر 18 بلین ڈالر سے زائد کا معاشی اثر ڈالے گا۔
یہ وژن پلان ایک سال کی وسیع مشاورت اور 4,200 سے زائد کمیونٹی اراکین اور اسٹیک ہولڈرز کی رائے کے بعد منظور کیا گیا ہے۔ منصوبہ اب ماحولیاتی ریویو اور ایڈوائزری ٹاسک فورس کے قیام کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔میئر ایڈمز نے کہا: *”آج نیویارک نے ایک بڑے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی طرف تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ایک پرانی بندرگاہ کو جدید بنانے جا رہا ہے بلکہ ہزاروں گھر، روزگار اور نئی معاشی سرگرمیاں بھی لائے گا۔گورنر ہوکل نے کہا کہ یہ جرات مندانہ منصوبہ آنے والی نسلوں کے لیے مضبوط معیشت، جدید سہولیات اور مساوی مواقع فراہم کرے گا۔یہ منصوبہ “ہاربر آف دی فیوچر” کے وِڑن کا حصہ ہے، جس کے ذریعے نیویارک سٹی اپنے واٹر فرنٹ کو عالمی سطح پر گرین ٹیکنالوجی، جدید صنعت اور روزگار کے مواقع کا مرکز بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

Mayor Adams Approves $3.5 Billion Brooklyn Marine Terminal Redevelopment, a Historic NYC Project

Related Articles

Back to top button