اوورسیز پاکستانیزپاکستان

چوہدری اکرم کی ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین سے ملاقات

چوہدری اکرم نے بروس بلیک مین کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور انہیں کاؤنٹی ایگزیکٹو الیکشن میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما اور ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور چئیرمین ایشین امریکن ایڈوائزی کونسل چوہدری اکرم رحمانیہ نے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک سے ان کے آفس میں اہم ملاقات کی ۔ آدھ گھنٹے سے زائد رہنے والی ملاقات میں چوہدری اکرم اور ان کے صاحبزادے شہریار علی اور پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔
چوہدری اکرم نے بروس بلیک مین کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور انہیں کاؤنٹی ایگزیکٹو الیکشن میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔
بروس بلیک مین جو کہ گورنر نیویارک کا الیکشن بھی لڑرہے ہیں، کو چوہدری اکرم نے گورنر الیکشن میں اپنی بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ۔ ملاقات کے بعد اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے چوہدری اکرم نے بتایا کہ کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین دوسری ٹرم کے لئے منتخب ہونے کے بعد اپنی دوسری ٹرم کے لئے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کا جنوری 2026کے دوسرے ہفتے میں حلف اٹھائیں گے ۔

Chaudhry Akram, Bruce Blakeman
Chaudhry Akram, Bruce Blakeman

نوٹ ؛ تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button