تحریک انصاف کا شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے مظاہرے کا اعلان
مظاہرے میں پی ٹی آئی نیویارک کے علاوہ امریکہ بھر سے پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہونگے ، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے خصوصی مطالبہ کیا جائیگا
مظاہرے میں پی ٹی آئی نیویارک کے علاوہ امریکہ بھر سے پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہونگے ، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے خصوصی مطالبہ کیا جائیگا
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک ( پی ٹی آئی ) کے چیف کوارڈی نیٹر امجد نواز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر 26جمعہ ،ستمبر کو اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔مظاہرے میں پی ٹی آئی نیویارک کے علاوہ امریکہ بھر سے پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہونگے ۔ مظاہرے میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے خصوصی مطالبہ کیا جائیگا۔
امجد نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کو مسلسل سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور جمہوری نظام کو دبایا جارہا ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔



