پاکستانی کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت ، فراست چوہدری انتقال کر گئے
فراست چوہدری عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، ان کا بروکلین کے مائمونڈیز ہسپتال میں دل کا آپریشن ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت،پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر، امریکن کونسل آف مینارٹی وومین کے ڈائریکٹر فراست چوہدری انتقال کر گئے۔ بازہ روحی کے مطابق 68سالہ فراست چوہدری عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، ان کا بروکلین کے مائیمونڈیز ہسپتال میں دل کا آپریشن ہوا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے فراست چوہدری جو کہ تین سے زائد دہائیوں سے امریکہ میں مقیم تھے ، کے پسماندگان میں دو بیٹے اور بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما جہانگیر بدر کے قریبی عزیز تھے۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے قائدین اور ارکان نے فراست چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، آمین ۔
فراست چوہدری کی نماز جنازہ ، منگل ، پانچ مئی کو شام مکی مسجد میں نماز مغرب کے بعد ادا کئے جانے کا امکان ہے ۔
Pakistani American Community leader Farasat Chaudhry passes away in Brooklyn, New York



