اے آروائی کے لائیو شو میں احسن اقبال کی کال کیوں منقطع ہوئی؟ وفاقی وزیر نے وضاحت جاری کر دی
قریب موجود ایک شخص کومعلوم نہیں تھا کہ میں لائیو ، آن ائیر ہوں،صورتحال واضح ہونے کے بعد وہ کچھ ہی دیر میں دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گیا، احسن اقبال
اسلام آباد (اردو نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے اے آر وائی ٹی وی پر وسیم بادامی کے پروگرام کے دوران لائیو کال میں پیش آنے والے خلل اور اچانک کال منقطع ہونے کی وجہ واضح کر دی ہے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
احسن اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ لائیو نشریات کے دوران مختصر تعطل اس وجہ سے پیش آیا کہ قریب موجود ایک شخص کسی بحث میں مصروف تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ اس وقت لائیو آن ایئر ہیں۔ وفاقی وزیر کے مطابق صورتحال واضح ہونے کے بعد وہ کچھ ہی دیر میں دوبارہ پروگرام میں شامل ہو گئے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جانا چاہیے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسے واقعات کو غلط مفہوم میں نہیں لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لائیو نشریات کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، جس کے بعد وفاقی وزیر کی وضاحت سامنے آئی۔
Federal Minister Professor Ahsan Iqbal said, all is good at his end. pic.twitter.com/fLBtmVm0Ip
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) December 25, 2025
Ahsan Iqbal, ARY



