اوورسیز پاکستانیز

لانگ آئی لینڈ کے علاقے فلٹن ایونیو، ہیمپسٹیڈ پر” گواکادو میکسیکن گرل“ کی پہلی حلال برانچ کا افتتاح

لانگ آئی لینڈ کے علاقے فلٹن ایونیو، ہیمپسٹیڈ پر” گواکادو میکسیکن گرل“ کی پہلی حلال برانچ کا افتتاح
لانگ آئی لینڈ، نیویارک میںبسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب لانگ آئی لینڈ میں سو فیصد ذبیحہ حلال میکسیکن گرل سے لطف اندوز ہو سکیں گے
نیویارک میں تیزی سے مقبول ہونے والی فرنچائز ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “ (Guacado Mexican Grill) کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح ، ذبیحہ حلال میکسکن گرل کے کے ہر دلعزیز کھانے دستیاب ہوں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) لانگ آئی لینڈ، نیویارک میںبسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب لانگ آئی لینڈ میں سو فیصد ذبیحہ حلال میکسیکن گرل سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ اس سلسلے میں نیویارک میں تیزی سے مقبول ہونے والی فرنچائز ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “ (Guacado Mexican Grill) کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں پر سو فیصد ذبیحہ حلال میکسکن گرل کے ساتھ ساتھ گواکاڈو میکسیکن گرل کے ہر دلعزیز کھانے دستیاب ہوں گے ۔
فلٹن ایونیو ، ہیمپسٹیڈ ، لانگ آئی لیںڈ پر ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “کا ریسٹورنٹ ذیشان احمد، احمد دین ، ایوی سنگھ اور شوال کمار کی جانب سے قائم کیا گیا ۔ ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “ کی گرینڈ اوپننگ میں ہیپمستیڈ چیمبر آف کامرس کی صدر سمیت مقامی آفیشل ، مقامی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ گرینڈ اووپننگ کی پر وقار تقریب فیتہ کاٹ کر کی گئی ۔ جونہی گرینڈ اوپننگ کا فیتہ کاٹا گیا، فلٹن ایونیو ، تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاءکی جانب سے ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “ کے بزنس پارٹنرز کو مبارکباد دی گئی اور ان کے بزنس کی کامیابی اور ترقی کے لئے پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ۔
ذیشان احمد اور عمران دین کا کہنا تھا کہ ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “کی تیسری برانچ کا افتتا ح کیا گیا ہے اور جلد ہی چوتھی برانچ کا بھی افتتاح کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ذبیحہ حلال میکسین گرل ، کمیونٹی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور ہم اپنے کسٹمرز کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہماری بہت حوصلہ افزائی کی اور کررہے ہیں ۔
ایوی سنگھ اور شوال کمار کا کہنا تھا کہ کسٹمرز کو بہتر سے بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارے بزنس کا نصب العین ہے ۔
تقریب میں ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “ کے بزنس پارٹرز کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر خصوصی سائٹیشن پیش کی گئی ۔ اس موقع پر تقریب میں شریک چیمبر آف کامرس کی صدر سمیت دیگر آفیشل کی جانب سے ذیشان احمد، احمد دین ، ایوی سنگھ اور شوال کمارکو ان کے فلٹن ایونیو پر نئے بزنس کے قیام پر مبارکباد دی گئی اور کہا گیا کہ ” گوا کارڈو میکسیکن گرل “ جہاں مقامی کمیونٹی کو فوڈ کی نئی ورائٹی پیش کریگا وہاں پر بزنس کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔
گرینڈ اوپننگ کی خوشی میں شرکاءاور مقامی کمیونٹی کے ارکان کو گوا کاڈو میکسیکن گرل کے کھانے فری پیش کئے گئے جنہیں لوگوں نے بہت ہی لذیز اور مزیدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں بار بار آئیں گے ۔یہ گواکادو میکسیکن گرل کی لانگ آئی لینڈ میں پہلی اور نیویارک میں تیسری برانچ ہے۔ ذیشان احمد اور عمران دین کے مطابق، جلد ہی چوتھی برانچ کے قیام کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button