اوورسیز پاکستانیزپاکستان
بِٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل کمی، ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد کی سطح سے بھی نیچے آ گئی
کرپٹو کرنسی کو ’’ڈیجیٹل گولڈ‘‘ قرار دیا جاتا ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں اس کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میںآئی ہے
نیویارک ( اردو نیوز ) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں جاری کمی کا سلسلہ برقرار ہے، جمعرات کےروز بٹ کوائن مزید 11 فیصد کمی کے بعد 67 ہزار ڈالرزکی سطح پر آ گیا۔ اس طرح بٹ کوائن کی موجودہقیمت اس سطح سے بھی کم ہو گئی ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے کےوقت تھی۔
کرپٹو کرنسی کو ’’ڈیجیٹل گولڈ‘‘ قرار دیا جاتا ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں اس کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میںآئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 6 اکتوبر کو 1 لاکھ 26 ہزار 210 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچنےکے بعد بٹ کوائن اپنی تقریباً نصف قدر کھو چکا ہے۔
کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے مطابق جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے بٹ کوائن 66 ہزار301 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔



