پاکستانخبریں

بروکلین، نیویارک میں المناک کار حادثہ، پاکستانی امریکن عبدالرحمان سمیت تین دوست جاں بحق

متوفی عبدالرحمان دوستوں کے ساتھ کھانے سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جب بیلٹ پارک وے ، بروکلین پر ان کی گاڑی ، دوسری گاڑی سے ٹکراگئی ، حادثے میں تین جاں بحق، چار زخمی

متوفی عبدالرحمان دوستوںکے ساتھ کھانے سے واپس گھر جا رہا تھا کہ جب بیلٹ پارک وے ، بروکلین پر ان کی گاڑی ، دوسری گاڑی سے ٹکراگئی ، حادثے میں تین جاں بحق، چار زخمی
 
عبدالرحمان پانچ وقت کا نمازی ، دسویں کلاس کا سٹوڈنٹ اور سپورٹس کا شوقین تھا، گھر سے والدہ کو کہہ کر نکلا کہ آدھے گھنٹے میں واپس آجائے گا، حادثے سے دس منٹ پہلے بھی والدہ کو کال کیا

نیویار ک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں بیلٹ پارک وے پر منگل ،25اگست کو رات پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں تین نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ پاکستانی امریکن عبدالرحمان بھی شامل ہے جو کہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔پولیس کے مطابق حادثہ رات تقریباً 11بجکر 35منٹ پر بیلٹ پارک وے پربے رِج کے علاقے میں 65ویں اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ کیڈلک ایسکے لیٹر جس میں پانچ نوجوان سوار تھے، ایک ہونڈا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد کیڈلکبے قابو ہو کر ہائی کے درمیان میں واقع گارڈ ریل سے ٹکرائی، الٹ گئی اور اس میں سوار تین نوجوان گاڑی سے باہر جا گرے۔
متوفی عبدالرحمان کے چچا طفیل حسین کے مطابق ایکسیڈنٹ کی وجہ سے گاڑی کے دونوں دروازے گئے جس کی وجہ سے ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے عبدالرحمان گاڑی سے باہر گر پڑے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا تیسرا مسافر ، گاڑی کے سن روف سے اچھل کر باہر گر پڑا ۔ اس حادثے میں تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے اور انہیں این وائی یو لینگون ہسپتال بروکلین لے جایا گیا جہاں تینوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئے ۔کیڈلک میں پچھی سیٹ پر بیٹھے دو مسافر جنہوں نے بیلٹ باندھی ہوئی تھی ، اور ہونڈا گاڑی میں سوار دو خواتین زخمی ہوئیں لیکن اس حادثے میں بچ گئیں ۔
متوفی عبدالرحمان ،کا آئندہ ماہ ستمبر میں 17ویں سالگرہ تھی اور وہ دسویں کلاس کا سٹوڈنٹ ، پانچ وقت کا نمازی اور سپورٹس کا شوقین تھا ۔
عبدالرحمان مرحوم کے انکل طفیل حسین نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالرحمان ، گھر سے والدہ کو کہہ کر نکلا کہ وہ آدھے گھنٹے میںدوستوں کے ساتھ بے رج میں کھانا کھا کر واپس آجائے گا، کھانا کھانے کے بعد گھر پر واپسی پر بھی اس نے والدہ کو کال کی اور کہا کہ وہ دس منٹ میں گھر واپس پہنچ رہا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ عبدالرحمان ، چار سے پانچ سال کی عمر کے دوران امریکہ آیا اور اپنے والد اقبال حسین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اُس کی دو بہنیں ہیں ۔ سوگوار والد اقبال حسین کنسٹرکشن کے پیشے سے وابستہ ہیں اور پاکستان میں ان کا تعلق سیالکوٹ کے گاؤں راجہ ہرجال سے ہے اور تقریباً25سال قبل امریکہ آئے تھے۔
متوفی عبدالرحمان مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات ، 27اگست کو مسجد عمر برائٹن بروکلین ( نیویارک) میں ادا کی جائے گی  ۔

Tragic Crash on Brooklyn’s Belt Parkway Claims Lives of Pakistani American Abdul Rehman and Two Friends

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے