پاکستانبین الاقوامی

ویزے پر امریکہ آنیوالوں کےلئے15ہزار ڈالرز کا بانڈ!

$5,000 to 15,000 Bond for Some Visa Holders Coming to U.S., Policy Targets Countries With High Overstay Rates

پالیسی کا اطلاق ، ان ممالک پر ہوگا کہ جن کے شہریوں کے بارے میں ریکارڈ موجود ہے کہ نان امیگرنٹ ویزے پر امریکہ آنے کے بعد بیشتر ویزہ ہولڈر واپس نہیں جاتے 

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وزٹ ، سٹڈی اور بزنس سمیت دیگر نان امیگرنٹ ویزوں پر امریکہ آنیوالے مخصوص ویزہ ہولڈروں کے لئے پانچ سے 15ہزار ڈالرز کے بانڈ ادا کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے ۔ اس پالیسی کا اطلاق ، ان ممالک پر ہوگا کہ جن کے شہریوں کے بارے میں ریکارڈ موجود ہے کہ نان امیگرنٹ ویزے پر امریکہ آنے کے بعد بیشتر ویزہ ہولڈر واپس نہیں جاتے بلکہ امریکہ میں ہی رک جاتے ہیں اور پھر امریکہ میں مستقل قیام کے راستے تلاش کرنے شروع کر دیتے ہیں ۔ایسے ممالک جن کی کوئی فہرست یا نام بھی تک ٹرمپ انتظامیہ یا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نہیں کئے گئے ، کے امریکہ ویزہ ہولڈرز کو امریکہ آمد پر پانچ سے پندرہ ہزار ڈالرز کا بانڈ جمع کروانا ہوگا جو کہ بروقت امریکہ سے روانگی کی صورت میں قابل واپسی ہوگا۔تاہم اگر کوئی ویزہ ہولڈ ر مقررہ وقت پر امریکہ نہیں چھوڑتا تو کی جمع کروائی گئی رقم ضبط ہو جائے گی اور اس کے خلاف امیگریشن کاروائی بھی شروع ہو جائے گی ۔یہ فیصلہ پیر کے روز محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک تجرباتی پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق، یہ بانڈ ا±ن ممالک کے سیاحتی یا کاروباری ویزا درخواست دہندگان سے لیا جائے گا جہاں سے ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کی شرح زیادہ ہے۔ اگر کوئی مسافر اپنی ویزا مدت کے اختتام سے قبل امریکہ نہ چھوڑے تو اس کا بانڈ ضبط کر لیا جائے گا، جبکہ وقت پر روانگی کی صورت میں پوری رقم واپس کر دی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں ان مخصوص ممالک کا ذکر نہیں کیا گیا، البتہ کہا گیا ہے کہ ان کا تعین محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ویزا اووراسٹے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا۔یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت رویے کا تسلسل ہے۔
فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسے “ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون” قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد ویزا اووراسٹے کے ذریعے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات کا تدارک کرنا ہے۔یہ 12 ماہ کا پائلٹ پروگرام ان افراد پر بھی لاگو ہوگا جو ا±ن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں اسکریننگ اور سیکیورٹی ویٹنگ کے طریقہ کار میں کمی پائی جاتی ہے، یا جنہوں نے سرمایہ کاری یا دیگر رعایتوں کے ذریعے شہریت حاصل کی ہو۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق، ہوائی یا سمندری راستے سے امریکہ میں داخل ہونے والے 500,000 سے زائد افراد اپنی ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم رہے۔
بانڈ جمع کرانے والے مسافروں کو صرف مخصوص ہوائی اڈوں سے امریکہ میں داخل ہونے اور روانگی کی اجازت ہوگی، جن کا اعلان بانڈ کے نفاذ سے 15 دن قبل کیا جائے گا۔

$5,000 to 15,000 Bond for Some Visa Holders Coming to U.S., Policy Targets Countries With High Overstay Rates

Related Articles

Back to top button