پاکستان

ٹرمپ کیخلاف جوڈیشری کمیٹی میں مواخذے کے الزامات کی منظوری، اب کانگریس میں میدان لگے گا

اگر ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اکثریت فیصلہ دے دیتی ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہوںگے کہ جن کا مواخذہ ہوگا

نیویارک (محسن ظہیر،13دسمبر2019) امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے جمعہ کے روز یہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک میں عائد کردہ دونوں الزامات کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اب ان الزامت پر ایوان نمائندگان میں فل ہاوس ووٹنگ ہو گی ۔ ایوان میں آئندہ ہفتے ووٹنگ کا امکان ہے ۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کی اکثریت ہے جو کہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ چاہتے ہیں ۔ اگر ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں اکثریت فیصلہ دے دیتی ہے (جس کا واضح امکان ہے) تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہوںگے کہ جن کا مواخذہ ہوگا۔ ان سے قبل سابق امریکی صدور اینڈریو جانس اور بل کلنٹن کا مواخذہ ہو چکا ہے۔مواخذے کے الزامات جن کی جوڈیشری کمیٹی نے منظوری دی ، میں صدر پر یوکرائن فنڈزنگ کے معاملے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹ کے الزامات شامل ہیں ۔ جوڈیشری کمیٹی میں دونوں الزامات کے حق میں تمام23ڈیموکریٹس جبکہ مخالفت میں تمام 17ریپبلکن ارکان کانگریس نے ووٹ دیا ۔
صدر کلنٹن کے بعد مواخذ ہ کی منظوری کی صورت میں معاملہ امریکی سینٹ میں جائے گا جہاں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے ۔ سینٹ میں ار دو تہائی ارکان یعنی کہ ایک سو میں سے67سینیٹرز صدر کو قصور قراردیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں فیصلہ کرتے ہیں تو وہ عہدے سے ہٹیں گے لیکن ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ سینٹ میں دو تہائی اکثریت کی حمایت حاصل کرنا ڈیموکریٹس کے لئے ممکن ہوتا نظرنہیں آرہا۔ ایوان نمائندگا ن میں 435نشستیں ہیں ۔ بعض نشستیں اس وقت خالی ہیں ۔ مواخذہ کے الزامات کی منظوری کے لئے 216ارکان کی حمایت درکار ہے جو کہ ڈیموکریٹس کے پاس موجود ہے۔
قابل امر ذکر یہ ہوگا کہ اینڈریو جانس اور بل کلنٹن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہوںگے کہ جنہیںمواخذہ کے بعد ووٹرز اور عوام کا سامنا کرناہوگا ۔ یعنی کہ مواخذے کے بعد وہ آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں عوام سے رجوع کریں گے ۔ واضح رہے کہ اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کا ان کی دوسری ٹرم میں مواخذہ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے کسی الیکشن میں عوام کا سامنا نہیں کیا تھا تاہم صدر ٹرمپ دوسری ٹرم کے لئے صدارتی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں ۔
سیاسی پنڈتوں کے مطابق آئندہ صدارتی الیکشن میں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ آیا مواخذ ے کے صدر ٹرمپ کی دوسری ٹرم پر مثبتاثرات مرتب ہوںگے یا منفی ۔

یہ بھی پڑھیں : صدرٹرمپ کے مواخذے کے آرٹیکل مرتب کئے جائیں ، سپیکر پلوسی

Trump Impeachment, House Judiciary Committee vote,

Related Articles

Back to top button