پاکستان

امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ کا ایک اور ہولناک واقعہ

اوکلاہوما کے شہر ٹلسا (Tulsa) کے اسپتال میںایک مسلح شخص کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے

اوکلاہوما (اردونیوز )امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا (Tulsa) کے اسپتال میںایک مسلح شخص کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

 

میڈیا کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی رائفل اور پستول سے فائرنگ کی۔ ہلاک ملزم کے اہل خانہ کا پتا لگایا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button