اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں سید قمر عباس نقوی کاانتقال

مرحوم کی ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں سٹونی بروک ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں مسلسل علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری نہیں ہوئی

بلکہ سانس میں دشواری کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا لیکن ان کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی اور منگل کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لانگ آئی لینڈ میں رہنے والے ایک اور رکن سید قمر عباس نقوی 14اپریل کو سٹونی بروک ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ صحافی عون مرتضیٰ نقوی جن کا مرحوم کی فیملی سے قریبی رابطہ ہے ، نے بتایا کہ مرحوم کی ایک ہفتہ قبل طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیںایمبولنس کال کرکے سٹونی بروک ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں مسلسل علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری نہیں ہوئی بلکہ سانس میں دشواری کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا لیکن ان کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی رہی اور منگل کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ شامل ہیں ۔

Pakistani American Corona deaths

Related Articles

Back to top button