اوورسیز پاکستانیز

مسجد نور القرآن بروکلین ، نیویارک کے زیر اہتمام پہلا جلوس میلاد النبی ﷺ

امام و خطیب و ڈائریکٹر مرکز اہل سنت جامع مسجدنور القرآن ، بروکلین قاری محمد اعجاز الحسینی کی سرپرستی میں نکالے جانیوالے اس جلوس میلاد النبی ﷺ کی قیادت سادات کرام علماءکرام نے کی

" "

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے علاقے باتھ ایونیو ، بروکلین پر مرکز اہل سنت جامع مسجد نور القرآن کے زیر اہتمام باتھ ایونیو کی تاریخ میں پہلی بار نبی کریم ، سرور کونین ، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے میلاد پاک کے سلسلے میںپہلا جلوس میلاد النبی ﷺ نکالا گیا اور جامع مسجد نور القرآن میں جلسہ میلاد النبی ﷺ منعقدکیا گیا۔ امام و خطیب و ڈائریکٹر مرکز اہل سنت جامع مسجدنور القرآن ، بروکلین قاری محمد اعجاز الحسینی کی سرپرستی میں نکالے جانیوالے اس جلوس میلاد النبی ﷺ کی قیادت سادات کرام علماءکرام نے کی ۔ جلو س میں صاحبزادہ پیرسید میر حسین شاہ ، ڈاکٹرعلامہ سید شہزاد مصطفی الحسینی، سید ہارون انس شاہ ،صوفی محمد انور مدنی (مدینہ شریف ) ، علامہ ارشاد اشرفی ، علامہ بشارت احمد شاذی ، حافظ علامہ طاہر مجددی و دیگر نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے آن لائن صاحبزادہ علامہ پیر سید عرفان علی شاہ بخاری نے خصوصی خطاب کیا۔
جلوس میں ثناءخوانان ، محمد اصغر چشتی ، سید حمزہ شاہ ، مرزا انیس بیگ ، خان فیاض خان ، غلام عباس، محمد سلمان ارشد لنگڑیال سمیت دیگر بھی شریک ہوئے جو کہ مسلسل درود و سلام اور ثناءخوانی کرتے رہے ۔ قاری محمد اعجاز الحسینی نے تلاوت قرآن مجید سے جلوس سے قبل تقریب کا آغاز کیا اور جلوس میں شامل علماءکرام ، مشائخ عظام ، ثناءخوانان اور معاونین سمیت تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا ۔صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے ختم شریف پڑھا جبکہ مدینہ شریف سے آنیوالے صوفی محمد انور مدنی نے دعا کروائی جس کے بعد جلوس باتھ ایونیو پر واقع جامع مسجد نور القرآن سے روانہ ہو ا۔ جلوس جب روانہ ہوا تو فضاءیا رسول اللہ اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ جلوس میں سادات کرام ، علماءکرام اور مشائخ عظام کی قیادت میں جلوس کے شرکاءبھی تمام وقت درود و سلام کے نذرانہ پیش کرتے رہے ۔جلوس جامع مسجد نور القرآن سے شروع ہونے کے بعد بے پارک وے تک گیا جہاں سے واپس مسجد نور القرآن کی جانب روانہ ہوا۔ جلوس کی گذرگاہ کے دوران مقامی تاجروں اور کمیونٹی ارکان کی جانب سے جلوس کے شرکاءکے لئے کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات ، پانی وغیرہ کا انتظام تھا ۔
علماءکرام نے جلوس کے دوران مختلف مقامات پر رک کر جلوس سے جبکہ جلوس کے اختتام پر مسجد نور القرآن میں ہونیوالے جلسہ میلاد النبی ﷺ سے خطاب کے دوران نبی کریم ﷺ کے میلاد پاک کے سلسلے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل خطاب کیا ۔صاحبزادہ پیرسید میر حسین شاہ ، ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی ، سید ہارون انس شاہ ،صوفی محمد انور مدنی (مدینہ شریف ) ، علامہ ارشاد اشرفی ، علامہ بشارت احمد شاذی ، حافظ علامہ طاہر مجددی اور بذریعہ ویڈیو لنک صاحبزادہ علامہ پیر سید عرفان علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ، آقائے جو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات پاک ، وہ ذات پاک اور ہستی ہیں کہ جو وجہ تخلیق کائنات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت ، اللہ تعالی ٰ کے محبوب کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ ہیں ۔ اس نعمت کا شکر بجالانے کے لئے میلاد شریف منایا جاتا ہے ۔ میلاد شریف منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم بار گاہ الٰہی میں شکر ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے محبوب کریم حضرت محمد ﷺ کا امتی بنایا ۔ علماءکرام نے کہا کہ نبی آخر الزمان کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔ میلاد النبی ﷺ اس عہد کے ساتھ منائیں کہ اپنی زندگیوں کو اللہ تعالیٰ اور اللہ کے نبی کریم ﷺ کے احکامات کے مطابق ڈھالیں گے اور دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے دنیا کو آگاہ کریں گے ۔

" "

جلوس میلاد النبی ﷺ کے معاونین میں چوہدری نراسب علی ،ملک خالد جہانگیر ، ملک ندیم (بسمہ اللہ ریسٹورنٹ )، ڈاکٹرعبدالواحد، پرویز صدیقی ،شہباز احمد وٹو(مرحبا فارمیسی )، حاجی محمد ارشد(سکائی وے ) ، حاجی عظیم (سکائی وے ) ، چوہدری نوازش علی ، چوہدری رفاقت علی (صدر باتھ ایونیو ) ، حاجی نیاز احمد بھٹی، حاجی شہزاد احمد بھٹی ، حاجی نثار احمد بھٹی ، حاجی محمد نواز، سمیع اللہ بٹ ، چوہدری ارشد لنگڑیال ، چوہدری محمد مختار نقشبندی (کارپٹ والے ) ، چوہدری خرم وڑائچ(باتھ ایونیو فارمیسی ) ، سید علی (اُمت فارمیسی ) ، احمد رضا (احمد گروسری ) ،ذکیہ خان ، اعجاز احسن ، عبدالرحیم ، علینا سمیت دیگر شامل تھے جنہوں نے انتظام و انصرام میں اپنا کردار ادا کیا ۔جلوس میں القرآن سنٹر کے طلباءاور طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔
آخر میں پیر سید میر حسین شاہ نے دعا کروائی۔اسد فہیم اور شانی بھائی اور پوری ٹیم کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی گئی ۔تمام شرکاءو حاضرین نے نماز ظہر با جماعت ادا کی ۔جلسہ میلاد کے بعد شرکاءکے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔آخر میں گلاب بانو فاو¿نڈیشن کے ڈاکٹر عبدالواحد کی جانب سے لائے گئے کیک سے شرکاءکا جشن میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں منہ میٹھا کروایا گیا ۔قاری محمد اعجاز الحسینی کا علماءکرام ، مشائخ عظا م ، ثناءخوانان ، معاونین ، تاجر برادری ،کمیونٹی قائدین اور شرکاءجلوس کا فرداً فرداً شکرئیہ ادا کیا ۔اس موقع پر جامع مسجد نور القرآن کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ انشاءاللہ ہر سال قاری محمد اعجاز الحسینی کی سرپرستی میں جلوس میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان انتظام کیا کر یں گے اور روایات کے مطابق ہر سال جلوس کی قیادت سادات کرام اور دیگر علماءکرام ہی کریں گے انشاءاللہ ۔

Jaloos Milad un Nabi SAW New York

" "

Related Articles

Back to top button