امیگریشن نیوزخبریں

امریکی کانگریس میں” انفرا سٹرکچر بل“ منظور، صدربائیڈن کی بڑی کامیابی

بل کے حق میں 228جبکہ مخالفت میں 206ووٹ ڈالے گئے۔انفرا سٹرکچر بل کی منظوری صدر جو بائیڈن کے ایجنڈے کی اہم کامیابی ہے

" "

واشنگٹن ڈی سی ( اردو نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں جمعہ کی رات طویل جدوجہد اور بحث و مباحثے کے بعد1.2کھرب ڈالرز ”انفرا سٹرکچر بل“ منظور کر لیا گیا ہے ۔ بل کے حق میں 228جبکہ مخالفت میں 206ووٹ ڈالے گئے۔انفرا سٹرکچر بل کی منظوری صدر جو بائیڈن کے ایجنڈے کی اہم کامیابی ہے ۔بل صدر بائیڈن کے دستخط کے بعد قانون کی شکل اختیار کر جائیگا۔ انفرا سٹرکچر کی وجہ سے امریکہ بھر میں آئندہ پانچ سالوں میں پل، سٹرکیں ، سیوریج، ٹرانسپورٹیشن سسٹم سمیت تعمیرات کی جائیں گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انفرا سٹرکچر بل کے ساتھ سوشل سپینڈنگ بل (Social Spending Bill) کو جمعہ کو ایوان میں پیش نہیں کیا گیا جس میں امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی مخصوص کیٹیگری کو کسی قسم کا لیگل سٹیٹس دینے کی تجویز موجود ہے ۔ ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسنی پلوسی کا کہنا ہے کہ وہ روان ماہ کے آخر میں تھینکس گیونگ سے پہلے سوشل سپینڈنگ بل (Social Spending Bill) کا بل ایوان میں پیش کریں گی ۔

" "

 

Related Articles

Back to top button