اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی
چوہدری ظہور اختر کا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے ایک ایسا خلاپیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا
نیویارک(اردو نیوز) و پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف رہنما ڈاکٹر چوہدری ظہور اختر آف پنیام نے صدرآزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں چوہدری ظہور اختر نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے ایک ایسا خلاپیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے آزاد کشمیر اور کشمیری عوام کےحقوق کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کی سیاسی، قانونی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
چوہدری ظہور اختر نے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہتعالیٰ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشتکرنے کا حوصلہ دے۔



