پاکستان

بفلو، نیویارک میں شوٹنگ، 10 ہلاک، شوٹر گرفتار

شوٹنگ کا واقعہ جیفرسن ایونیو کے قریب سیاہ فام کمیونٹی کے علاقے میں واقع سپر مارکیٹ میں پیش آیا

نیویارک (اردو نیوز) امریکی ریاست نیویارک کے شہر بفلو میں ایک جواں سال شخص نے سپر مارکیٹ میں سر عام گولیاں چلا کر دس افراد کو ہلاک کر دیا ۔ قتل عام کے اس واقعہ کے بعد 18سالہ مسلح شخص پیٹان جینڈران نے خود کو حکام کے حوالے کر دیا ۔

 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بفلو میں ٹاپسفرینڈلی مارکیٹ میں ہونے والی فائرنگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بفلوپولیس کے مطابق مبینہ شوٹر بھی حراست میں ہے۔
سپر مارکیٹ جہاں شوٹنگ کا واقعہ پیش آیا ، بنیادی طور پر سیاہ فام کمیونٹی کے علاقے میں ہے، جو کہ بفلو شہر سے تقریبا ً3 میل شمال میں ہے۔ ارد گرد کا علاقہ بنیادی طور پر رہائشی ہے، جسمیں مارکیٹ کے قریب فیملی ڈالر اسٹور اور فائر اسٹیشن ہے۔


پولیس کی جانب سے قاتل کو حراست میں لئے جانے کے بعد اس ہولناک واردات کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہے تاہم واضح یہی ہو رہا ہے کہ یہ ایک نسل منافرت پر مبنی واردات تھی جس میں 18سالہ شخص نے اپنے ہاتھ دس بے گناہ امریکیوں کے خون سے رنگ لئے ۔


سپر
مارکیٹ ایک بنیادی طور پر سیاہ محلے میں ہے، جو شہر کے مرکز Buffalo سےتقریباً 3 میل (5km) شمال میں ہے۔  ارد گرد کا علاقہ بنیادی طور پر رہائشی ہے، جسمیں مارکیٹ کے قریب فیملی ڈالر اسٹور اور فائر اسٹیشن ہے۔

Related Articles

Back to top button