امیگریشن نیوز

اومی کرون: جرمنی میں لاک ڈاؤن لگا دیاگیا

جرمنی میں ایسے شہریوں کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگائی کے لئے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے

برلن (سپیشل رپورٹر سے) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد یورپ کے ایک اہم ملک جرمنی میں ایسے شہریوں کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگائی کے لئے لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا ہے اور جرمنی کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے لئے ہر حال میں ویکسین لگوانے کے مینڈیٹ کے نفاذ پر بھی عمل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔ جرمنی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق ایسے جرمن شہر ی کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگائی ، ان کا سپر مارکیٹ اور فارمیسی سمیت بیشترضروری (essential) بزنس پر ممنوع ہوگا۔ اس بات کا اعلان جرمنی کی سکبدوش ہونیوالی چانسلر اینگلا مرکل اور ان کے جانشین کی جانب سے کیا گیا ۔جرمنی کے قائدین کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں آئندل سال فروری میں جرمنی ویکسین مینڈیٹ نافذ کر دیا جائے گا جس کے تحت ہر ایک شہری کو ویکسین لگوانا لازم ہو جائے گا۔

Related Articles

Back to top button