پاکستان

عالمی امن واستحکام کیلئے دیرینہ تنازعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ غربت، نسلی، مذہبی و قبائلی کشیدگی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عالمی امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، پائیدار امن کا راستہ مسائل کی جڑکو سمجھنے سے شروع ہوتا ہے، عالمی برادری پائیدارامن کی اہمیت کو سمجھنے کے باوجود مسائل کے حل میں پیشرفت نہیں کر رہی۔

ملیحہ لودھی نے کہا پائیدارامن میں غیر ملکی قبضے، بیرونی مداخلت، سیاسی و معاشی ناانصافی حائل ہیں، غربت، نسلی، مذہبی و قبائلی کشیدگی اورماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Back to top button