پاکستان

آرمی چیف جنرل باجوہ آئی ایم ایف پروگرام منظوری کےلئے میدان میں ، امریکی رابطے

جنرل باجوہ امریکہ میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرا م کی جلد از جلد منظوری کے لئے سرگرم عمل ہو گئے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہوینڈی شرمین سے رابطہ

اسلام آابد (اردو نیوز ) پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر جلد از جلد آئی ایم ایف پروگرام کی مظوری کے لئے حکومت کی درخواست پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میدان میں آگئے ہیں ۔ دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جنرل باجوہ امریکہ میںاپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرا م کی جلد از جلد منظوری کے لئے سرگرم عمل ہو گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے رابطہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ اور امریکی نائب وزیر خارجہوینڈی شرمین کے مابین ہونیوالی گفتگو کی تفصیلات کے بارے میں پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ ہی بتا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور سرکلر ڈیٹ کی وجہ سے ملک میں روپے کی قیمت میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت جو کہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ، کے چیلنجز بڑھ رہے ہیں ۔ اس صورتحال کے تناظر میںپاکستان چاہتا ہے کہ جلد از جلد آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو تاکہ ملکی معیشت کو سنبھالا مل سکے ۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کو کثیرالجہتی، باہمی تعاون پر مبنی ریاستی تعلقات اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مشترکہ مقاصد کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں تاشقند میں موجود ہیں۔
دریں اثناءترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے آٹھ اسلامی ترقی پذیر ممالک کے فورم ڈی ایٹ کے اجلاس میں بنگلہ دیش میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
حنا ربانی کھر نے سہولت کار قانونی فریم ورک کے ذریعے ڈی ایٹ ممالک کے درمیان تجارت کے لیے سازگار ماحول، سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے یکساں مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حنا ربانی کھر نے علاقائی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

IMF Program, General Bajwa

Related Articles

Back to top button