خبریںبین الاقوامی

عمران خان 9مئی کا ماسٹرمائنڈ ہے ، مریم نواز کا شجاع آباد میں خطاب

مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی کوشش کرنے والے عمران خان کی تحریک انصاف آج ایک چیچی پر پوری آجائے گی ، مریم نواز کا شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب

ملتان (اظہار عباسی سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ماسٹرمائنڈ عمران خان نے سمجھا کہ وہ 9 مئی کو وہ فوج کو جھکا لے گا لیکن سارے منصوبے الٹ پڑ گئے۔اب سوشل میڈیاپر بیٹھ کر ان سے معافیاں مانگ رہا ہے۔ خدا کا نظام ضرور حرکت میں آتا ہے۔ نون لیگ کو توڑے والی جماعت آج ایک چیچی پر بھی پوری آ جائے گی۔

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس طیارے میںپی ٹی آئی جماعت آئی تھی، اسی پر واپس چلی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہشہدائے پاکستان کی بے حرمتی کرنے والوں کو کسی قسم کہ رعایت نہیں دی جائے گی۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم آخر تک عمران خان کا پیچھا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ کہتا ہے مجھے کچھ نہیں معلوم اور یہ کہ پاکستان میرے بچوں کے لئے محفوظ نہیں ۔میرا سر شرم سے جھک گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف بار بار انتقامی کارروائیاں ہوئیں لیکن مسلم لیگ (ن) نے کبھی جلاو¿ گھیراؤ نہیں کیا اور نہ ہی قانون ہاتھ میں لیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا اقتدار کیا گیا ،اس نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔ بچوں کے ذہنوں میں بارود بھردیا ہے، عمران خان نے بچوں کے ہاتھوں سے لیپ ٹاپ لے کر نفرت، تعصب اور تشدد سے انہیں لیس کر دیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پرانے ساتھی جس انداز میں اس کو بے نقاب کررہے ہیں، اس سے اس شخص کا لبادہ اتر رہا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے خاطر خواہ فنڈ ز رکھے ہیں ۔

Imran Khan, Maryam Nawaz, Urdu News Multan

Related Articles

Back to top button