اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

سرورچوہدری کاچوہدری نذیر ارائیں کے اعزاز میں استقبالیہ

چوہدری نذیر ارائیں کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما سرور چوہدری کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے اپنے دیرینہ دوست، پاکستان کی معروف سیاسی شخصیت ، سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر پنجاب چوہدری نذیر ارائیںکے اعزاز میں یہاں استقبالیہ دیا ۔

ٹرکش ریسٹورنٹ میں دئیے گئے استقبالیہ میں امریکہ کے دورے پر پہلے سے موجود منڈی بہاو¿ الدین سے تعلق رکھنے والے چوہدری افتخار احمد تارڑ ایڈوکیٹ اور بوریوالہ سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری صغیر رامے، چوہدری ہارون رامے ،طاہر چوہدری ، خالد بندیشہ ،خرم چوہدری ،ڈاکٹر عامر رفیق، جہانزیب تارڑ سمیت کمیونٹی کی اہم مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔
سرور چوہدری نے چوہدری نذیر ارائیں کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اوورسیز کمیونٹی کے معاملات سے متعلق بتایا ۔

 

Sarwar Ch PPP USA NY
Sarwar Ch PPP USA NY

چوہدری نذیر ارائیں نے سرور چوہدری کا امریکہ آمد پر خیر مقدم، پذیرائی اور استقبالیہ پر شکرئیہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ سرور چوہدری کے ساتھ وہ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں جو عزت افزائی اور قدر کی گئی ، وہ اس کے لئے مشکور ہیں ۔
استقبالیہ کے دوران شرکاءسے چوہدری نذیر ارائیں نے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کی مجموعی صورتحال اور آئندہ ممکنہ سیاسی حالات کے حوالے سے اپنے خیالا ت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور پوری قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button