بین الاقوامی

رشید ہ طالب کی صدر بائیڈن سے غزہ میں معصوم شہریوں کا قتل و غارتگری بند کروانے کا مطالبہ

کانگریس وومین رشیدہ طالب نے صدر جو بائیڈن کو غزہ میں بمباری کے ہوتے ہوئے اسرائیل کی حمایت پر آڑے ہاتھوں لیا ہے

مشی گن (اردونیوز)امریکی کانگریس کی فلسطینی نژاد امریکی رکن کانگریس وومین رشیدہ طالب نے صدر جو بائیڈن کو غزہ میں بمباری کے ہوتے ہوئے اسرائیل کی حمایت پر آڑے ہاتھوں لیا ہے اور صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو فسلطینی عوام کو نشانہ بنانے سے روکیں ۔واضح رہے کہ رشیدہ طالب امریکی کانگریس میں فلسطینی نژاد پہلی کانگریس وومین ہیں ۔ کانگریس وومین رشیدہ طالب اور صدر بائیڈن کا آمنا سامنا اس وقت ہو گیا کہ جب صدر بائیڈن ، ڈیٹرائٹ میں امریکی کار ساز کمپنی فورڈ کی فیکٹری کے دورے کے لئے پہنچے ۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ائیرپورٹ پر صدر بائیڈن سے بات چیت کے دوران کانگریس وومین طالب کی اسرائیل فلسطین صورتحال پر ،ایک ہفتے پہلے ایوان نمائندگان میںکی جانیوالی جذباتی تقریر کی باز گشت سنی گئی ۔اس خطاب میں کانگریس وومین طالب کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لئے مسٹر پریذیڈنٹ ”ڈو مور“(یعنی مزید اقدام کریں ) ۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ رشیدہ طالب کی جانب سے صدر بائیڈن کے اسرائیل کے حوالے سے کردار پر مسلسل تنقید اور آواز بلند کی جا رہی ہے ۔
دریں اثناءامریکہ میں مسلم امریکن اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل کی کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شرو ع کر دئیے ہیں ۔ نیویارک ،نیوجرسی سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں بڑے احتجاجی مظاہر ے ہوئے جن میں بڑی تعداد میں مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان اکٹھے ہوئے اور انہوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔

Rep. Rashida Talib, President Biden

Related Articles

Back to top button