پاکستاناوورسیز پاکستانیز

شہباز گل امریکہ پہنچ گئے

PTI leader Dr Shahbaz Gill arrives New York

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی نے شہباز گل کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں پھول پیش کئے اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نجی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ وہ پاکستان میں گذشتہ مہینوں میں گرفتار ہونے اور جیلوں میں قید کاٹنے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پہلی بار امریکہ آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کے پاس امریکہ کی مستقل سکونت (گرین کارڈ ) بھی ہے ۔امریکہ پہنچنے پر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیر پورٹ پر پاکستان اوورسیز فورم کے شاہد رضا رانجھا اور دیوان غلام مصطفی نے شہباز گل کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں پھول پیش کئے اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔

شہباز گل امریکہ میں کچھ عرصہ قیام کریں گے ۔ اس دوران ان کی نجی مصروفیات ہوں گی تاہم وہ پی ٹی آئی کی تقریبات اور استقبالیہ میں شریک ہوں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سابق جنرل سیکرٹری خورشید احمد بھلی بدھ کو برونکس، نیویارک میں شہباز گل کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔استقبالیہ سے خطاب کے دوران شہباز گل اپنے دورہ امریکہ ، پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے ۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button