پاکستان

کراچی پولیس لائینز پر دہشت گرد حملہ

دہشت گردوں کی جانب سے شارع فیصل پر واقع پولیس آفس پر حملہ کیا گیا ہے

کراچی (اردد) کراچی پولیس لائینز پر جمعہ کو دہشت گرد حملہ ہوا ہے ۔ دہشت گردوں نے اچانک پولیس لائینز کراچی پر حملہ کردیا ہے ۔ حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی مقابلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام اور اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے کہاں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا جائیگا ۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی جا رہی ہیں ۔ 

دہشت گردوں کے ساتھ پولیس کے جوان مسلسل مقابلہ کررہے ہیں ۔ اردو نیوز کے کراچی میں موجود نمائندوں کے مطابق دہشت گرد کراچی پولیس لائینز میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان سے مسلسل مقابلہ جاری ہے ۔ 

بتایا گیا ہے کہ شارع فیصل پر واقع پولیس لائینز کے ساتھ ایک مسجد واقع ہے اور دہشت گرد اسی راستے سے پولیس لائینز کے اندر داخل ہوئے ہیں ۔ 

فائرنگ کا سسلسلہ جاری ہے ۔ پولیس کے اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ پولیس لائینز میں موجود افسران اور اہلکاروں میں سے کوئی بھی باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوا ۔ ان کی جانب سے دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے ۔ واقعہ کی وجہ سے شارع فیصل کو بند کردیا گیا ہے ۔ 

وزیرِداخلہ رانا ثناءا للّٰہ کے مطابق دہشت گرد پولیس لائینز کے تیسرے فلور پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی تعداد چھ سے سات ہے ۔ پولیس اور رینجرز نے بلڈنگ کو پورے طرح گھیر لیا ہے ۔ رانا ثناء ا للّٰہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس گرینڈ بھی ہیں اور شاید راکٹ ٹائپ چیز سے بھی حملہ کیا ہے ۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او حملے کے وقت موجود نہیں تھے ۔

Related Articles

Back to top button