پاکستان

نیویارک کا نواحی علاقہ لانگ آئی لینڈ 27مئی سے کھول دیا جائیگا، گورنر

گورنر کو مو کا کہنا ہے کہ جہاں ہم لانگ آئی لینڈ کھولنے کا فیصلہ کررہے ہیں وہاں لانگ آئی لینڈ کو کرونا کیسو کے حوالے سے ہر لحاظ سے چوکنا بھی رہنا ہوگا

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کا نواحی علاقہ لانگ آئی لینڈ اور اس میں موجود دونوں ناسا اور سفک کاو¿نٹیز ، بدھ 27مئی کو کھول دئیے جائیں گے ، اس بات کا اعلان گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے کیا ۔لانگ آئی لینڈ میں گذشتہ دو سے زائد ماہ سے غیر ضروری بزنس، سٹور ، دفاترو ادارے بند تھے ۔گورنر کو مو کا کہنا ہے کہ جہاں ہم لانگ آئی لینڈ کھولنے کا فیصلہ کررہے ہیں وہاں لانگ آئی لینڈ کو کرونا کیسو کے حوالے سے ہر لحاظ سے چوکنا بھی رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لانگ آئی لینڈ کی ناسا اور سفک دونوں کاو¿نٹیز کے زیگزیکٹو لارا کرن اور سٹیو بیلون سے بات کرکے ان پر زور دے کر کہا ہے کہ اگر علاقے میں کہیں بھی کرونا کیس رپورٹ ہو ، تو وہاں فوری کاروائی کی جائے اور ڈیٹا کو بدستور مانیٹر کیا جائے ۔

Long Island will open on May 27, says Governor Cuomo

Related Articles

Back to top button