پاکستانخبریں

اسلامک ریلیف یو ایس اے کا متاثرین سیلاب کےلئے فنڈ ریزنگ ڈنر

Islamic Relief USA raises funds for flood victims of Pakistan in New York, Wasim Akram attends the event

اسلامک ریلیف یو ایس اے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی صورتحال کے پیش نظر مزید پانچ ملین یو ایس ڈالرز کے فنڈز جمع کرکے فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے
لانگ آئی ،نیویارک میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں اسلامک ریلیف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ انور خان سمیت تنظیم کے اہم عہدیداران اورکمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی
پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی ، دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم ، معروف پرفارمر علی حیدر نے بھی خصوصی شرکت کی ،نظامت کے فرائض مسلم امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت عروج اسلام نے ادا کئے
سیلاب زدہ علاقوں میں جو غریب تھے ، وہ پہلے سے زیادہ غریب ہو گئے ہیں ۔اشیائے خوردو نوش دو گنا مہنگی ہو گئی ہیں، ان کا سب کچھ لٹ گیا ہے ، یہ لوگ کہاں سے کھائیں گے ،اسلامک ریلیف یو ایس اے
پاکستا ن کے سیلاب زدگا ن کو ایک دفعہ کی نہیں بلکہ بار بار مدد کی ضرورت ہے ۔ لہٰذا اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ہم وطنو کی مدد کے سلسلے کو جاری و ساری رکھیں ،قونصل جنرل عائشہ علی
پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا، سب کچھ دیا ، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بھی یہ بہترین طریقہ ہے کہ اپنے مشکلات کے شکار اپنے ہم وطنو کی مشکل میں مدد کی جائے ،وسیم اکرم
فنڈ ریزنگ ڈنر کے موقع پر وسیم اکرم کے دستخط شدہ کرکٹ بالز اور بیٹس کی سینکڑوں اور ہزاروں ڈالرز میں نیلامی کی گئی ۔ تقریب میں موجودہ وسیم اکرم اور کرکٹ کے شائقین نے بڑھ چڑھ کر بولی لگا کر خریدا
تقریب میں معروف پرفارمر علی حیدر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی مشہور قوالیاں گا کر خوب داد وصو ل کی۔ علی حیدر نے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں

نیویارک (خصوصی رپورٹ) امریکہ سمیت اوورسیز میں بسنے والی اوورسیز مسلم کمیونٹی کا خدمات خلق میں پیش پیش عالمی ادارے ”اسلامک ریلیف یو ایس اے “ کے زیر اہتمام نیویارک میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کی جاری امداد کے تسلسل کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد ہوا ۔ لانگ آئی ،نیویارک میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں اسلامک ریلیف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ انور خان سمیت تنظیم کے اہم عہدیداران اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اسلامک ریلیف یو ایس اے کے فنڈ ریزنگ میں نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی ، دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم ، معروف پرفارمر علی حیدر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت عروج اسلام نے ادا کئے ۔

اسلامک ریلیف یو ایس اے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دنیا بھر سے تیس ملین یو ایس ڈالرزفنڈز جمع کرکے۔مدد کا وعدہ کیا گیا ہے۔صرف امریکہ سے اسلامک ریلیف کی جانب سے پہلے مرحلے میں پانچ ملین یو ایس ڈالرز کی مدد کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پاکستان میں سیلاب زدگان کی صورتحال کے پیش نظر مزید پانچ ملین یو ایس ڈالرز کے فنڈز جمع کرکے فراہم کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں امریکہ بھر میں اسلامک ریلیف یو ایس اے کی جانب سے فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جار ی ہے ۔

نیویارک میں منعقدہ فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کے دوران اسلامک ریلیف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ انور خان کا کہنا تھا کہ میں ابھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کر واپس امریکہ پہنچا ہوں۔ پاکستان کے سیلاب زدہ ایسے علاقے ابھی ایسے ہیں کہ جہاں ابھی بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہے ۔ ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کی اور کررہے ہیں لیکن انہیں مزید اور مسلسل مدد کی ضرورت ہے ۔ موسم سرما شروع ہوگیا ہے ، انہیں بھوک ، اشیائے ضروریات کے ساتھ ساتھ اب موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی مدد کی ضرورت ہے ۔سیلاب زدہ علاوہ میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور زمین ابھی مزید کاشتکاری کے لئے تیار نہیں ہے ۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم بھوکے ہیں ، ہمیں ادویات چاہئیے ۔

انور خان نے کہا کہ جیسے اگست ، ستمبر میں بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کی ، ویسے ہی اب سیلاب زدگا ن کو یاد رکھیں، انہیں ہر گز ہر گز مت بھولیں ، ان کی ہر ممکن مدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب زدگان نے کہا کہ سیلاب کے پانی نے ہماری ہر شے تباہ کر دی لیکن الحمد للہ ہم زندہ ہیں ، ہمیں زندہ رہنے کےلئے مدد کی ضرورت ہے ۔

اسلامک ریلیف یو ایس اے کے پریذیڈنٹ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جو غریب تھے ، وہ پہلے سے زیادہ غریب ہو گئے ہیں ۔اشیائے خوردو نوش دو گنا مہنگی ہو گئی ہیں، ان کا سب کچھ لٹ گیا ہے ، یہ لوگ کہاں سے کھائیں گے ۔ لہٰذا میں امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ کم از کم دو سال تک سیلاب زدگان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں ، اللہ کریم اجر عظیم عطاءفرمائیں گے ۔

قونصل جنرل عائشہ علی نے اسلامک ریلیف یو ایس اے کا سیلاب زدگان کی مدد پر دل کی گہرائیوں سے شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف یو ایس اے جیسی تنظیمیں اور ان کی مدد کرنے والے اوورسیز کمیونٹی کی خدمات اور عطیات پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب نے جو تباہ کاریاں مچائیں، ان موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا ایک فیصد بھی حصہ نہیں لیکن ملک و قوم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ملک کا ایک تہائی رقبہ زیر آب آگیا، کئی ممالک کی آبادی سے زیادہ پاکستانی بے گھر ہو گئے ، ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا جس کے ازالے میں سالوں لھیں گے ۔ قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستا ن کے سیلاب زدگا ن کو ایک دفعہ کی نہیں بلکہ بار بار مدد کی ضرورت ہے ۔ لہٰذا اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ہم وطنو کی مدد کے سلسلے کو جاری و ساری رکھیں ۔

کرکٹر وسیم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے اسلامک ریلیف یو ایس اے کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر گواہ ہوں کہ اسلامک ریلیف یو ایس اے کے مددگار ، پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ذاتی طور پر موجود ہیں اور شروع دن سے سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی پر اللہ کا خاص فضل ہے ۔ ان کی جانب سے دئیے جانیوالا عطیات بھی بہت ہوتے ہیں ۔ سیلاب زدگان کی مشکلات پر قابو پانے میں وقت لگے گا، لہٰذا ان کی مدد کے سلسلہ جو جاری رہنا چاہئیے ۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا، سب کچھ دیا ، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بھی یہ بہترین طریقہ ہے کہ اپنے مشکلات کے شکار اپنے ہم وطنو کی مشکل میں مدد کی جائے ۔

اسلامک ریلیف یو ایس اے کے فنڈ ریزنگ ڈنر کے موقع پر وسیم اکرم کے دستخط شدہ کرکٹ بالز اور بیٹس کی سینکڑوں اور ہزاروں ڈالرز میں نیلامی کی گئی جنہیں تقریب میں موجودہ وسیم اکرم اور کرکٹ کے شائقین نے بڑھ چڑھ کر بولی لگا کر خریدا۔ اس نیلامی سے جمع ہونے والے فنڈز بھی اسلامک ریلیف یو ایس اے کے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے جمع کرنے والے فنڈز میں جمع کروادئیے گئے ۔

تقریب میں معروف پرفارمر علی حیدر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی مشہور قوالیاں گا کر خوب داد وصو ل کی۔ علی حیدر نے بھی شرکاءسے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔

Related Articles

Back to top button