خبریںبین الاقوامی

مریم نواز ، ایون فیلڈ مقدمے سے بری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر دونوں کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی صاحبزادی کو ایک اہم اور بڑے ایون فیلڈ مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے مریم نواز کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو بھی با عزت بری کر دیا گیا ہے ۔

عدالت میں دونوں کے خلاف مقدمے میں سزا کے خلاف اپیلیں درج تھیں جن پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو بری کر دیا ہے ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 1 سال قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔
مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بے شک عزتیں اللہ عطاءکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے میاں نواز شریف سرخرو ہو گئے ہیں ۔

 

 

Maryam Nawaz Sharif

Related Articles

Back to top button