پاکستان

نیویارک سٹی کا 74ہزارائیر کنڈیشنر مفت تقسیم کرنے کا اعلان

نیویارک سٹی ، پبلک سروس کمیشن کو72ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کرنے کے لئے بھی کہہ رہی ہے تاکہ ان فنڈز سے ساڑھے چار لاکھ نیویارکرز جو سخت موسم میں گھروں میں ائیر کنڈیشن میں رہیں گے ، وہ اپنے بجلی کے بل ادا کر سکیں

سٹی گورنمنٹ کی جانب سے مفت ائیر کنڈیشنر 60سال یا ا س سے زائدعمر کے کم آمدن والے سینئرز میں تقسیم کئے جائیں گے ، ائیر کنڈیشنرز کی تنصیب آئندہ ہفتے شروع ہو جائے گی
نیویارک سٹی ، پبلک سروس کمیشن کو72ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کرنے کے لئے بھی کہہ رہی ہے تاکہ ان فنڈز سے ساڑھے چار لاکھ نیویارکرز جو سخت موسم میں گھروں میں ائیر کنڈیشن میں رہیں گے ، وہ اپنے بجلی کے بل ادا کر سکیں

نیویارک (محسن ظہیر ) امریکہ میں کرونا وائرس کے پھیلاو کا ہاٹ سپاٹ نیویارک سٹی رہا ۔ملک بھر کی طرح نیویارک میں موسم گرما کی آمد آمد ہے ۔کرونا وبا ، 13جون تک نیویارک میں ”گھروں پر رہنے کے حکم “ میں توسیع کی صورتحال اور موسم گرما کی آمد کو پیش نظر رکھتے ہوئے سٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بزرگ شہریوں میں 74ہزار ائیر کنڈیشنر مفت تقسیم کئے جائیں گے ۔ اسی طرح نیویارک سٹی میں موسم گرما کے دوران مختلف جگہوں پر جو ”کولنگ سنٹر“ جہاں شدید گرمی کے دنوں میں لوگ ٹھنڈے درجہ حرارت میں وقت گذارتے ہیں ، میں کچھ تبدیلیاں کرکے انہیں چھ فٹ کا فاصلہ برقراررکھنے کی گائیڈ لائینز کے مطابق بنایا جائے گا۔
یہ اہم اعلان نیویارک سٹی کے مئیر بل ڈبلازیو کی جانب سے کئے گئے ۔مئیر کا کہنا ہے کہ موسم گرم میں کرونا وبا اور شدید گرمی کی لہر سے شہریوں بالخصوص کم آمدن رکھنے والے60سے 60سال سے زائد عمر کے سینئرز (بزرگوں ) کو بچانے کے لئے مفت ائیر کنڈیشنر کی تقسیم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مئیر نے مزید کہا کہ سٹی گورنمنٹ نے فری کنڈیشنر اور کولنگ سنٹر کے منصوبے کے لئے 55ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔سٹی کے متعلقہ ادارے مذکوری کیٹیگری میں آنیوالے سینئرز شہریوں کا تعین کریں گے ۔
مئیر ڈبلازیو نے مزید کہا کہ 74ہزار میں سے 22ائیرکنڈیشنر ، نیویارک سٹی ہاوسنگ اتھارٹی میں رہائش پذیر نویارکرز میں تقسیم کئے جائیں گے اور ان ائیر کنڈیشنرز کی تنصیب کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائیگا۔
مئیر نے مزید کہا کہ نیویارک سٹی ، پبلک سروس کمیشن کو72ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کرنے کے لئے بھی کہہ رہی ہے تاکہ ان فنڈز سے ساڑھے چار لاکھ نیویارکرز جو سخت موسم میں گھروں میں ائیر کنڈیشن میں رہیں گے ، وہ اپنے بجلی کے بل ادا کر سکیں ۔ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ شہری گھروں میںکرونا اور گرم موسم کی شدت سے محفوظ رہیں ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ کے گورنر کی جانب سے لاک ڈاون میں 13جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ”کئیر ایکٹ ،CARES Act“ کے تحت بھی ملک گیر سطح پر 900ملین ڈالرز کے فنڈز ہوم انرجی ہیٹ اسسٹنٹس پروگرام کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔
مئیر کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ نیویارک سٹی میں موسم گرما میں بجلی کے نظام می کسی بھی جگہ پر تعطل یا خرابی کو فوری درست کرنے کے خاطرخواہ انتظام موجود ہوں ۔

MAYOR DE BLASIO ANNOUNCES COVID-19 HEAT WAVE PLAN TO PROTECT VULNERABLE NEW YORKERS

City will provide over 74,000 air conditioners to low-income seniors and modify cooling centers for social distancing requirements; City urges Public Service Commission to provide further cooling assistance to vulnerable New Yorkers NEW YORK—Mayor de Blasio today announced a COVID-19 Heat Wave Plan to keep vulnerable New Yorkers cool and safe at home, create safer summer cooling options and prevent and respond to power outages.

“This summer will be unlike any that New York City has seen before,” said Mayor Bill de Blasio. “As the temperature rises, we must protect our most vulnerable from the dangers of extreme heat. We’re providing tens of thousands of free air conditioners to low-income seniors and creating brand new spaces, both indoor and out, for New Yorkers to keep cool and stay safe.”

COPO Free Grocery and Halal Meal ad program 2020

Related Articles

Back to top button