پاکستانخبریں

ناسا کاؤنٹی کا ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیساتھ اظہار یکجہتی

زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 35ہزار سے زائد افراد کے لواحقین اور نیویارک سمیت امریکہ میں بھر میں بسنے والی ٹرکش اور شامی کمیونٹی سے اظہار تعزیت

 کاؤنٹی ایگزیکٹو آفس میں خصوصی میٹنگ میں سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت پاکستانی ، ٹرکش اور مسلم کمیونٹی کے اہم قائدین، نمائندوں اور ٹرکش قونصل جنرل سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز ) ناسا کاؤنٹی (نیویارک ) کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے اور دونوں ممالک میں آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 35ہزار سے زائد افراد کے لواحقین اور نیویارک سمیت امریکہ میں بھر میں بسنے والی ٹرکش اور شامی کمیونٹی سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ناسا کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کے زیر اہتمام کاؤنٹی ایگزیکٹو آفس میں خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت پاکستانی ، ٹرکش اور مسلم امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین، تنظیموں کے نمائندے اور ٹرکش قونصل جنرل سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔

بروس بلیک سمیت اجلاس میں شریک دیگر منتخب قائدین کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لواحقین اور امریکہ میں بسنے والی کمیونٹیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بروس بلیک مین سمیت دیگر قائدین نے کمیونٹیز سے اپیل کی کہ وہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ، نیویارک سے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف سامان بھجوائیں ۔

Chaudhry Akram Rahmania, Nassau County, New York
Chaudhry Akram Rahmania, Nassau County, New York

 

ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کریں اور مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔

اجلاس میں شریک مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین، مساجد اور اسلامک سنٹر کے امام صاحبان نے بھی ترکیہ اور شام کی کمیونٹیز سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Related Articles

Back to top button