پاکستاناوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

نیویارک میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوس و محافل کا سلسلہ شروع ہو گیا

جیکسن ہائٹس ، کوینز ، نیویارک پر میلاد النبی ﷺ کا پہلا جلوس، فضاءیا رسول اللہ ﷺ اور درود و سلام سے مسلسل گونجتی رہی، علماءکرام، نعت خوانان اور کمیونٹی ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں جشن میلاد النبی ﷺ کی تقریبات اور جلوسوں کے سلسلے شروع ہو گئے ہیں ۔ نیویارک کے مصروف ترین علاقے جیکسن ہائٹس ، کوینز پر میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پہلا جلوس اتوار کو نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں علماءکرام ، ثناءخوانان اور نعت خوانان نے شرکت کی ۔

جلوس کے دوران جیکسن ہائٹس کی فضاءمسلسل یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں اور درود و سلام سے گونجتی رہی ۔ جلوس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علماءکرام کا کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان ﷺ ، کل انسانیت کے لئے اور سب جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے ۔انہوں نے کہا کہ میلا د النبی ﷺ اس عزم کے اعادہ کے ساتھ منانا چاہئیے کہ اللہ اور اللہ کے رسول کریم ﷺ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گذاریں ۔ یہی وہ راستہ ہے کہ جس پر چلتے ہوئے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو ا جا سکتا ہے۔

جلوس کے آخر میں محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی جسے علماءکرام نے خطاب کئے اور نعت خوانا ن نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔

Related Articles

Back to top button