پاکستان

صدرٹرمپ نے سپیکر پلوسی سے ہاتھ نہیں ملایا، سپیکر نے خطاب کے بعدصدر کی تقریر پھاڑ کر پھینک دی

ڈیموکریٹ پارٹی اور ریبلکن پارٹی بالخصوص صدر ٹرمپ میں اختلافات کی خلیج وسیع تر ہو رہی ہے جس کی عکاسی ،سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران صدر اور سپیکر کے روئیوں سے بھی ہوتی رہی

ڈیموکریٹ پارٹی کے بعض ارکان کانگریس نے صدر ٹرمپ کے سٹیٹ آفدی یونین خطاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ بعض ارکان صدر کے خطاب کے دوران واک آوٹ کر گئے

نیویارک (محسن ظہیرسے ) صدر ٹرمپ نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے موقع پر سپیکر نینسی پلوسی سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا اور خطاب کے بعد وائس پریذیڈنٹ مائیک پنس اور سپیکر پلوسی سے الوداعی علیک لیک کے بغیر چلے گئے جبکہ جونہی صدر کا خطاب ختم ہوا تو سپیکر نینسی پلوسی نے کچھ کاغذات پھاڑ دئیے جو کہ شاید صدر ٹرمپ کے خطاب کا ڈرافٹ تھا ۔
صدر کے خطاب کے بعد سپیکر پلوسی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ڈیموکریٹس ، عوام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے کبھی نہیں رکیں گے ۔اس ٹویٹ میں سپیکر پلوسی نے اپنی وہ تصویر بھی ٹویٹ کی کہ جس میں وہ صدر ٹرمپ کی طرف مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھا رہی ہیں ۔


صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن کا ایوان نمائندگان میںدو ہفتے قبل مواخذہ ہوا ،کی وجہ سے ڈیموکریٹ پارٹی اور ریبلکن پارٹی بالخصوص صدر ٹرمپ میں اختلافات کی خلیج وسیع تر ہو رہی ہے اور دونوں جماعتوں میں شدید تناو¿ کی صورتحال ہے۔ تناو¿ کی اس صورتحال کی عکاسی ،سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران صدر اور سپیکر کے روئیوں سے بھی ہوتی رہی ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے بعض ارکان کانگریس نے صدر ٹرمپ کے سٹیٹ آفدی یونین خطاب کا بائیکاٹ کیا جبکہ بعض ارکان صدر کے خطاب کے دوران واک آو¿ٹ کر گئے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اپنے مواخذے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔
ڈونلڈ ٹرمپ، صدر اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کے بعد امریکہ کے تیسرے صدر ہیں کہ جن کا ایوان نمائندگان میںمواخذہ ہوا اور وہ امریکہ کے پہلے صدر ہونگے کہ جو مواخذہ کے بعد دوسری ٹرم کے لئے الیکشن لڑیں گے ۔

https://www.facebook.com/WhiteHouse/videos/121752662496855/?t=516

 

 

Related Articles

Back to top button