بین الاقوامیپاکستان

امریکہ میں دسمبر تک ایک لاکھ اموات ہو بھی سکتی ہیں اور نہیں بھی ، ڈاکٹر انتھونی فاؤچی

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں رواں سال دسمبر تک ایک لاکھ افراد کی کوووڈ۔۹۱سے موت واقع ہو سکتی ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں اموات سے بچا بھی جا سکتا ہے

 امریکہ میں موجود آٹھ کروڑایسے شہری کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، وہ اگر فوری طور پر ویکسین لگوا لیتے ہیں تو دسمبر تک بڑی تعداد میں اموات کی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے ،ڈاکٹر فاؤچی

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ متعدی امراض کے نیشنل انسٹیٹیویٹ کے ڈائریکٹر اور صدر بائیڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں رواں سال دسمبر تک ایک لاکھ افراد کی کوووڈ۔۹۱سے موت واقع ہو سکتی ہے لیکن اتنی بڑی تعداد میں اموات سے بچا بھی جا سکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کووڈ۹۱کی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ آجکل جو کچھ ہو رہا ہے ، ااس کی نہ صرف پیش گوئی کی جا سکتی ہے بلکہ اس صورتحال سے بچا بھی جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں موجود آٹھ کروڑایسے شہری کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی، وہ اگر فوری طور پر ویکسین لگوا لیتے ہیں تو دسمبر تک بڑی تعداد میں اموات کی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے ۔ہم اس صورتحال سے نہ صرف تیزی سے بلکہ موثر طریقے سے بچ سکتے ہیں ۔
ڈاکٹرفاؤچی نے ویکسین کے حوالے سے بحث و مباحثہ میں مصروف امریکیوں سے کہا کہ اس بحران کے وقت میں اپنے نظریاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف ویکسین پر توجہ دیں ۔
امریکہ میں ایک بڑا طبقہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہا ہے تاہم اس رجحان میں کمی آتی دکھائی دے رہی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ بھر میں نو لاکھ افراد روزانہ ویکسین کا ٹیکہ لگوا رہے ہیں ۔
یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بنائی گئی فائزر کمپنی کی ویکسین کی مکمل طور پر منظوری دے دی گئی ہے جسے صدر بائیڈن کورونا کے خلاف جنگ میں ایک سنگ میل قراردے رہے ہیں ۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ویکسین لگوانے والے کی شرح میںمزید اضافے کی ضرورت ہے ۔ مزید براں لوگوں کو سماجی فاصلے اور ماسک کی گائیڈ لائینز پر بھی عمل کرنا چاہئیے تاکہ صورتحال بہتر ہو ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے چھ لاکھ 37ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

Anthony Fauchi, Covid-19

Related Articles

Back to top button