امیگریشن نیوز

ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل آئی فون 13متعارف کروادیا

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 13میں پہلے فونز کی نسبت جدت پیدا کی گئی ہے اور فون کی بلڈ اِ میموری کو 512جی بی سے بڑگا کر ایک ٹیرا بائٹ کر دیا گیا ہے

کیلی فورنیا (اردو نیوز ) ایپل کمپنی کی جانب سے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی اور ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل آئی فون 13متعارف کروادیا ہے ۔ آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، یعنی چاروں فونز کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 سیریز جیسا ہے۔ فون کی خاص بات اس میں پہلے سے بڑی بیٹری ہے اور کمپنی کے مطابق آئی فون 13 کی بیٹری آئی فون 12 کے مقابلے میں ڈھائی گھنٹے زیادہ وقت کام کرے گی۔اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔
چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔یہ ماڈل چارمختلف سائز میں دستیاب ہوگا اور ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 13میں پہلے فونز کی نسبت جدت پیدا کی گئی ہے اور فون کی بلڈ اِ میموری کو 512جی بی سے بڑگا کر ایک ٹیرا بائٹ کر دیا گیا ہے ۔آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اس سال بھی آئی فون 13 منی کو دوسرے اسٹینڈرڈ ماڈل آئی فون 13 کے ساتھ پیش کیا گیا۔ایپل کا کہنا ہے کہ آئی فون 13 کی طرح منی ماڈل میں بھی 5 جی سپورٹ اور اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے۔کمپنی کے مطابق بیٹری لائف کو نمایاں حد تک بہتر کیا گیا ہے اور آئی فون 13 منی گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ کام کرسکے گی۔
گزشتہ سال کے منی ماڈل میں بیٹری لائف نے صارفین کو مایوس کیا تھا تو اس سال زیادہ بڑی بیٹری ایک اہم اپ گریڈ ہے۔اس بار فیس آئی ڈی کیمرا (فرنٹ کیمرا) کو ری ڈیزائن کیا ہے تاکہ نوچ کو چھوٹا کیا جاسکے اور کمپنی کے مطابق یہ 20 فیصد چھوٹا ہے۔5.4 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ برائٹ ہے۔
آئی فون 13 منی میں ایپل کی سرامک شیلڈ ٹیکنالوجی کو دیا گیا ہے جو فون اسکرین کو نیچے گرنے پر تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس فون بھی ہے۔اس کا کیمرا سیٹ اپ بھی آئی فون 13 جیسا ہے یعنی بیک پر 12، 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے موجود ہیں جن میں نیا سنیماٹک موڈ دیا گیا ہے۔یہ فون 17 ستمبر کو پری آرڈر اور 24 ستمبر سے مارکیت ممیں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔دونوں اسٹینڈرڈ آئی فونز میں اس بار 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی۔ایپل نے آئی فون 13 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں۔

iPhone 13, Apple

Related Articles

Back to top button