خبریں

برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیر ضروری سفر سے گریز کریں،برطانوی ہائی کمشنر

کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں

اسلام آباد (اردونیوز)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ہدایت کی ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے کے خواہش مند غیرضروری سفر سے گریز کریں،برطانوی حکام انتہائی ضرورت کے تحت پاکستان آنے کی اجازت دے رہے ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پابندیوں سے لوگ مایوسی کا شکار ہیں، کورونا کی وجہ سے یوم پاکستان کی تقریبات بھی بھرپور طریقے سے نہیں ہو سکتیں۔

https://www.facebook.com/bhcpakistan/videos/2949771895347422

Update on Covid & 🇬🇧🇵🇰 travel: it’s illegal to travel from UK for leisure; cases are rising in 🇵🇰; & border measures can change at short notice – stay informed at https://t.co/SaaXJrgQHx https://t.co/gZ01SJIJij

 

Related Articles

Back to top button