امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کی پاکستانی ٹیم کی انڈیا کے خلاف فتح پر مبارکباد

پاکستان ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے سنسنی خیز میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرور چوہدری نے پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میچ میں انڈیا کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور پاکستانی کمیونٹی اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے ایک مشکل میچ میں سنسنی خیز کھیل میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت اپنے نام کر لی ۔

سرور چوہدری نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ٹیم کو آئندہ میچوں میں فتح سے ہمکنار کرے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کرتی ہے اور اس جیت کی خوشی میں پوری قوم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سجدہ شکر کے طور پر سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد میں آگے بڑھنا چاہئیے ۔

ٹی ٹوئنٹی، پاکستان مقابلہ انڈیا،کرکٹ

Related Articles

Back to top button